
سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف افتخار درانی جیو اور جنگ میڈیا گروپ کے خلاف ڈٹ گئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنما افتخار درانی نے کہا کہ مجھے کچھ دیر پہلے جیو/ جنگ گروپ کی طرف سے نوٹس موصول ہوا جس میں جیو کی ٹیم نے مجھ سے معافی اور ہرجانے کا مطالبہ کیا ہے۔
مجھے کچھ دیر پہلے جیو/ جنگ گروپ کی طرف سے نوٹس موصول ہوا ہے، جس میں جیو کی ٹیم نے مجھ سے معافی اور ہرجانے کا مطالبہ کیا ہے۔
میں اپنے ہر لفظ پر قائم ہوں : pic.twitter.com/sa8SIyHFpD
Advertisement— Dr. Iftikhar Durrani (@IftikharDurani) November 19, 2022
افتخار درانی نے کہا کہ میں اپنے ہر لفظ پر قائم ہوں، ان کا بھرپور جواب دوں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ کلپ سماجی میڈیا پر دوبارہ شئیر کیا جس پر جیو کو دل پر لگ گئی ہے اور مجھے نوٹس دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جیو کی عزت کی کل اوقات 1 ارب روپیہ ہے، اس کے مالک نے ٹھیک کہا تھا میں صحافت نہیں کاروبار کرتا ہوں۔
Advertisementاور میں ان کا بھر پور جواب دوں گا، وہ کلپ دوبارہ لگا رہا ہوں جس پر جیو کو دل پر لگ گئی ہے اور مجھے نوٹس دیا ہے۔ جیو کی عزت کی کل اوقات 1 ارب روپیہ ہے، اس کے مالک نے ٹھیک کہا تھا میں صحافت نہیں کاروبار کرتا ہوں
2/2 https://t.co/5muzMVHnVN pic.twitter.com/XdqhmOtkvA
— Dr. Iftikhar Durrani (@IftikharDurani) November 19, 2022
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News