سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ سرمایہ کاروں کو سہولیات اور قانونی تحفظ فراہم کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان کی زیر صدارت سمال انڈسٹریز کارپوریشن کا اجلاس ہوا جس میں ان کا کہنا تھا کہ روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور غربت کے خاتمے کیلیے سمال انڈسٹریز منصوبہ بندی کرے۔
انہوں نے کہا کہ گھریلو صنعتوں کے فروغ کیلیے آسان شرائط پر قرضوں کا آغاز کیا جائے جبکہ آزاد جموں و کشمیر میں کاٹیج انڈسٹری کو فروغ دینے کی بھی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ چھوٹی و درمیانے درجے کی صنعتوں کے فروغ کیلیے کوششیں کی جائیں جبکہ کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے ہرممکن اقدامات بھی کئے جائیں۔
وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے مزید کہا کہ
مقامی سطح پر تیار اشیاء کی مارکیٹنگ کیلیے ڈسپلے سینٹر بنائے جائیں۔
اجلاس میں وزیر خزانہ عبدالماجد خان، معاون خصوصی سمال انڈسٹریز، اطلاعات چوہدری محمد رفیق نیر، پرنسپل سیکرٹری احسان خالد کیانی، سیکرٹری سروسز و انلینڈ ریونیو راجہ امجد پرویز علی خان اور وزیراعظم کے معاون خصوصی فنانس سید وارث علی گیلانی نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News