Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاک فضائیہ ملکی سطح پر جدید ٹیکنالوجیز کی تیاری کے لئے کوشاں ہے، ایئر چیف

Now Reading:

پاک فضائیہ ملکی سطح پر جدید ٹیکنالوجیز کی تیاری کے لئے کوشاں ہے، ایئر چیف
ایئر چیف
Advertisement

ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ ملکی سطح پر جدید ٹیکنالوجیز کی تیاری کے لیئے کوشاں ہے، جدید ٹیکنالوجیز کی بدولت پاکستان کے فضائی دفاع کو جدید، موثر اور ناقابل تسخیر  بنایا جا سکے گا۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی آئیڈیاز 2022 کی افتتاحی تقریب میں شرکت اور پاک فضائیہ کے اسٹالز کا دورہ بھی کیا۔

ترجمان نے بتایا کہ ائیر چیف نے پاک فضائیہ کے پویلین میں نمائش کے لیئے پیش کی جانے والی جدید ٹیکنالوجیز کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ ملکی سطح پر جدید ٹیکنالوجیز کی تیاری کے لیئے کوشاں ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سربراہ پاک فضائیہ نے ایرو اسپیس، سائبر، آئی ٹی اور دیگر شعبوں میں پہلے سے موجود اور نئی ابھرتی ہوئی، ڈسرپٹو ٹیکنالوجیز کی ملکی سطح پر تیاری کو فروغ دینے کے جامع منصوبوں کا ذکر کیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ائیر چیف نے حاضرین کو پاک فضائیہ کے پراجیکٹ نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک دنیا کے بہترین ایرو اسپیس، سائبر اور آئی ٹی کلسٹرز میں سے ایک ہوگا۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ یہ پراجیکٹ، ڈیزائن، تحقیق و ترقی اور ابھرتے ہوئی ڈسرپٹو ٹیکنالوجیز کے اختراعی مراکز کے ساتھ قومی منظر نامے کو بدل دے گا اور اس پراجیکٹ کے ذریعے ملک کے لیئے زیادہ سے زیادہ سماجی، اقتصادی، سیکورٹی اور سائنسی فوائد حاصل کیئے جاسکیں گے۔

ترجمان کے مطابق پاک فضائیہ آئیڈیاز 2022 میں جدید ایرو اسپیس، ایویونکس، سائبر اسپیس اور ان سے تعلق رکھنے والی دیگر ٹیکنالوجیز کی نمائش کر رہی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کے پویلین میں شامل نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک پراجیکٹ صنعت اور تعلیمی شعبوں میں ربط کے قیام  کے لیئے ایک اہم قدم ہے اور اس پراجیکٹ میں پہلے قومی ایرو اسپیس کلسٹر، یونیورسٹیوں اور علاقائی سطح پر ایرو اسپیس، سائبر، آئی ٹی اور سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس کا قیام شامل ہے۔

اسکے علاوہ فضائی کمیونیکیشن سسٹمز، ہوا سے ہوا میں کام کرنے والی اور ایئر سیکیور نیٹ ورکس کی حامل ٹیکنالوجیز شامل ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ پاک فضائیہ کا ایئر اور گراؤنڈ سی-2 صلاحیتوں کے حامل آلات، موونگ میپ سیچویشنل اوئیرنیس ڈسپلیز، ملٹی پلیٹ فارم ایویونکس انٹیگریشن، ایئر کرافٹ ڈویژن، مائیکرو جیٹ انجن ڈویلپمنٹ اور سمولیشن ڈویژنز بھی نمائش کے لیئے پیش کیا گیا جبکہ فخر پاکستان جےایف-17 تھنڈر، سپر مشاق ٹرینر بھی اسٹیٹک ڈسپلے میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا ۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق نمائش میں 57 ممالک کے 400 سے زائد مندوبین نے شرکت کی جبکہ اعلیٰ سطح کی غیر ملکی شخصیات سمیت سول اور عسکری حکام بھی نمائش میں شریک ہوئے۔

Advertisement

ترجمان کا کہنا تھا کہ نمائش عالمی برادری کے ساتھ پاکستان کے سٹریٹیجک تعلقات کو مضبوط کرنے اور عالمی امن و استحکام کے مشترکہ اہداف کے حصول میں ایک اہم کردار ادا کرے گی۔

دوسری جانب پاک فضائیہ کے ترجمان نے بتایا کہ سربراہ پاک فضائیہ کی کمانڈر بحرین نیشنل گارڈز اور کمانڈر آذربائیجان ائیر فورس سے بھی الگ الگ ملاقاتیں بھی ہوئیں ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ دونوں ملاقاتوں کے دوران پیشہ ورانہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال گیا گیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ملاقات کے دوران کمانڈر بحرین نیشنل گارڈز، جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت  کی۔

اس موقع پر سربراہ پاک فضائیہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بحرین کے درمیان دیرینہ مذہبی، ثقافتی اور تاریخی رشتہ استوار ہے جو دونوں ممالک کی فضائی افواج کے درمیان مضبوط روابط کا مظہر ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ آذربائیجان ائیر فورس کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل رمیز طاہروف سے بھی ملاقات کے دوران سربراہ پاک فضائیہ کا کہنا تھا کہ پاکستان آذربائیجان کے ساتھ اپنے مضبوط سفارتی، اقتصادی اور دفاعی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

Advertisement

ترجمان کے مطابق آذربائیجان ائیر فورس کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل رمیز طاہروف نے سیلاب سے ہونے والی تباہی کے دوران جانی نقصان پر پاکستانی عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

ترجمان نے بتایا کہ آذربائیجان ائیر فورس کے کمانڈر نے سیلاب زدگان کی امداد اور بحالی کے لیے پاک فضائیہ کی کوششوں کو سراہا اور دونوں فریقین کا خاص طور پر تربیت اور آپریشنل شعبوں میں پہلے سے قائم دو طرفہ عسکری تعلقات کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں کی جائےگی، چیف جسٹس
وزیر اعظم سے آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے وفد کی ملاقات
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا دے دیا
نوڈیرو ہاؤس اور ریسٹ ہاؤس لاڑکانہ صدر مملکت کی سرکاری رہائش گاہ قرار
ای سی ایل کمیٹی کی سربراہی کسی وفاقی وزیر کو نہ دینے کا فیصلہ
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر