Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ارشد شریف کو انصاف دینے کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائینگے، اسد قیصر

Now Reading:

ارشد شریف کو انصاف دینے کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائینگے، اسد قیصر

سابق اسپیکر اسد قیصر نے کہا ہے کہ ارشد شریف کو انصاف دینے کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائینگے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا کہ ارشد شریف کو شہید کرنے سے پہلے ان پر جس طرح ظالمانہ تشدد کیا گیا اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس واقع کی آزادانہ اور شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں۔

ارشد شریف کے قتل سے متعلق نئے اہم انکشافات سامنے آگئے

گزشتہ روز بول نیوز کے اینکر پرسن ارشد شریف کے قتل کے کیس میں نئے انکشافات سامنے آئے تھے۔

قتل سے پہلے بول نیوز کے اینکر پرسن ارشد شریف پر تین گھنٹے تشدد کیا گیا اور ان کے ناخن اتارے گئے جبکہ تشدد سے ان کے ہاتھ کی انگلیاں اور پسلیاں بھی ٹوٹ گئیں۔ گاڑی سے اتار کر انتہائی قریب سے گولیاں ماری گئیں، قتل منصوبہ بندی سے ہوا۔

Advertisement

اس سے قبل کینیا میں ارشد شریف کے قتل کے روز شوٹنگ رینج پر دس امریکی انسٹرکٹرز اور ٹرینرز کی موجودگی کا بھی انکشاف ہوا تھا۔

23 اکتوبر کی شب آٹھ بجے خرم کے ساتھ کار میں جاتے ہوئے ارشد شریف پر فائرنگ کی گئی جبکہ جس دن ارشد شریف کو قتل کیا گیا اس دن خرم انہیں عام کے بجائے لمبے راستے سے لے کر گیا تھا۔

خرم عام طور پر شوٹنگ رینج والی سڑک استعمال کیا کرتا تھا لیکن اِس رات اُس نے عام راستے کے بجائے مگادی ہائی وے والا راستہ دور ہونے کے باوجود استعمال کیا۔

تفتیش میں بھی ٹھیک سے تعاون نہیں کیا گیا، پاکستانی تفتیش کاروں نے رینج پر موجود افراد سے متعلق پوچھا لیکن کینیا کے حکام نے معلومات نہیں دیں۔

اب انکشاف یہ ہوا ہے کہ جہاں ارشد شریف کو قتل کیا گیا وہاں 10 امریکی انسٹرکٹر اور ٹرینر بھی موجود تھے ، ارشد شریف نے 22 اور 23 اکتوبر کو امریکی انسٹرکٹرز اور دیگر کے ساتھ ڈنر بھی کیا تھا۔

Advertisement

واضح رہے کہ کینیا کی حکومت ارشد شریف کے قتل سے متعلق بھی اپنا مؤقف تبدیل کرتی رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعظم شہباز شریف نے انتہائی اہم شخصیت کو عہدے سے ہٹا دیا
اپنے گھر کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری؛ حکومت کا اہم اعلان
پنجاب حکومت سے موٹرسائیکل لینے کے خواہشمندوں کیلئے اہم خبر آگئی
چیف کمشنر اسلام آباد عہدے سے فارغ؛ محمد علی رندھاوا کی تعیناتی متوقع
وزیراعظم کا شہید حسنین ترمذی کے اہلخانہ کیلئے ڈیڑھ کروڑ کی مالی امداد کا اعلان
ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کیلئے مناسب اقدامات اٹھارہے ہیں، وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول

WordPress database error: [Error writing file '/tmp/MYfd=67' (OS errno 28 - No space left on device)]
SELECT SQL_CALC_FOUND_ROWS wp_posts.ID FROM wp_posts LEFT JOIN wp_term_relationships ON (wp_posts.ID = wp_term_relationships.object_id) WHERE 1=1 AND ( wp_term_relationships.term_taxonomy_id IN (11) ) AND ((wp_posts.post_type = 'post' AND (wp_posts.post_status = 'publish' OR wp_posts.post_status = 'acf-disabled'))) GROUP BY wp_posts.ID ORDER BY wp_posts.post_date DESC LIMIT 0, 5

انٹرٹینمنٹ

WordPress database error: [Error writing file '/tmp/MYfd=105' (OS errno 28 - No space left on device)]
SELECT SQL_CALC_FOUND_ROWS wp_posts.ID FROM wp_posts LEFT JOIN wp_term_relationships ON (wp_posts.ID = wp_term_relationships.object_id) WHERE 1=1 AND ( wp_term_relationships.term_taxonomy_id IN (6,120396,120397,120398,130656,130672) ) AND ((wp_posts.post_type = 'post' AND (wp_posts.post_status = 'publish' OR wp_posts.post_status = 'acf-disabled'))) GROUP BY wp_posts.ID ORDER BY wp_posts.post_date DESC LIMIT 0, 6

Advertisement

اگلی خبر