Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئندہ آنے والے دنوں میں عمران خان بے نقاب ہوں گے، حمزہ شہباز

Now Reading:

آئندہ آنے والے دنوں میں عمران خان بے نقاب ہوں گے، حمزہ شہباز

حمزہ شہباز

مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ آئندہ آنے والے دنوں میں عمران خان بے نقاب ہوں گے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کمر کے درد کی وجہ سے عدالت حاضر نہیں ہوتا رہا، طبیعت آہستہ آہستہ معمول پر آ رہی ہے۔

‘ملک کا تماشا بنادیا ہے’

انہوں نے کہا کہ یہ عمران خان کی روایت ہے کہ ہر بات سے پیچھے ہٹ جاتے ہیں، یہ کہتے تھے کہ خود کشی کر لوں گا مگر آئی ایم ایف سے قرض نہیں لوں گا۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ انہوں نے قوم کا وقت ضائع کیا، عمران اپنے بیان سے پیچھے ہٹ رہے ہیں کیونکہ یہ بیانیہ انہیں “سوٹ” نہیں کرتا۔

Advertisement

انکا کہنا ہے کہ ایک سائفر تھا، آپ اداروں کیخلاف غلیظ زبان استعمال کرتے تھے آج آپ نے اس سے یوٹرن لے لیا ہے، یہ سیاست نہیں ہے بلکہ انہوں نے ملک کا تماشا بنا دیا ہے۔

‘یہ سب جھوٹ پر مبنی سیاست ہے’

لیگی رہنما نے کہا کہ یہ آج تک توشہ خانہ کا جواب نہیں دے سکے، کروڑوں روپے کمائے اور تحفے باہر بھیجے گئے، ایسا کیوں کیا؟ یہ قوم آپ سے پوچھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس کا آپ آج تک جواب نہیں دے سکے، یہ سب جھوٹ پر مبنی سیاست ہے، ذاتی مفادات ہیں تا کہ کسی طرح اقتدار میں آجائیں، یہ اسی کی کوشش ہے۔

‘عمران خان کو سب چیزوں کا جواب دینا پڑے گا’

حمزہ شہباز نے کہا کہ وقت آہستہ آہستہ عمران خان کو اچھے طریقے سے بے نقاب کر رہا ہے، آئندہ آنے والے دنوں میں بھی عمران خان بے نقاب ہوں گے۔

Advertisement

انکا کہنا ہے کہ یہ چیزیں ڈھکی چھپی نہیں رہیں گی عمران خان کو ان کا جواب دینا پڑے گا، ایسے تو اسکول کے بچے نہیں کرتے جب چاہا بیانیہ بنا لیا کہ سازش ہوئی اور جب چاہیں کہہ دیں کہ میں اس سے پیچھے ہٹتا ہوں۔

لیگی رہنما نے مزید کہا کہ یہ ملک ان تماشوں کا متحمل نہیں ہو سکتا، آج معیشت جو انکا کیا دھرا ہے اس حکومت کو مشکل فیصلے کرنے پڑے، نومبر میں آرمی چیف کی تعیناتی ہونی ہے جو آئین اور قانون کے مطابق ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سگریٹ ٹیکس میں اضافے سے فروخت میں کمی کا رجحان
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل
نوجوان ملک میں قیمتی زرمبادلہ کمانے میں اہم کردار اداکر سکتے ہیں، وزیراعظم
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کر دی
آرمی چیف عاصم منیر کی جانب سے شہیدکسٹمزحکام کو بھرپور خراج عقیدت
گورنر سندھ کی جانب سے اسٹریٹ کرائم کا شکار افراد میں موٹر سائیکل اور چیک تقسیم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر