Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

الٹی گنتی شروع ہوگئی، یہ ہفتہ فیصلہ کُن ہے، شیخ رشید

Now Reading:

الٹی گنتی شروع ہوگئی، یہ ہفتہ فیصلہ کُن ہے، شیخ رشید
شیخ رشید

چند ہفتوں میں سیاست میں ہمہ گیر تبدیلیاں آسکتی ہیں، شیخ رشید

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے یہ ہفتہ فیصلہ کُن ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اپنے جاری کردہ پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ حکومت سیاسی معاشی اقتصادی اور تعیناتی بحران میں پھنسی ہوئی ہے۔

Advertisement

 انہوں نے کہا کہ الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے یہ ہفتہ فیصلہ کُن ہے، یہ زمینی حقائق سے بےخبر اور فضا میں معلق ہے، نہ ہاتھ آسمان پر اور نہ پاؤں زمین پرلگ رہے ہیں، گوٹی پھنس گئی ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان کا 26 نومبر کو کمیٹی چوک میں تاریخی استقبال کریں گے

لانگ مارچ 26 نومبر تک کے لیے مؤخر

خیال رہے کہ تحریک انصاف کا دوسرے مرحلے کا جاری لانگ مارچ 26 نومبر تک کے لیے مؤخر کر دیا گیا۔

 پی ٹی آئی کے تمام مرکزی اور صوبائی رہنما اپنے اپنے حلقوں میں 26 نومبر کے لیے تیاریاں کریں گے۔

Advertisement

 25 نومبر کو عمران خان زمان پارک سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوں گے اور اسلام آباد پہنچنے پر دھرنے یا جلسے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ اس کے بعد اسلام آباد دھرنے یا جلسے کی جگہ پر قیام کے لیے خیمہ بستی قائم کی جائے گی۔

علاوہ ازیں اسلام آباد دھرنے یا جلسے کی کامیابی کے لیے آئندہ چند روز میں ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی بھی قائم کی جائے گی، دھرنے یا جلسے کے لیے دو مقامات زیر غور ہیں، کارکنان کی سہولت اور قیادت کے فیصلے کے پیش نظر حتمی مقام کا تعین کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 26 نومبر کو راولپنڈی پہنچنے کی کال دے دی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کر دی
آرمی چیف عاصم منیر کی جانب سے شہیدکسٹمزحکام کو بھرپور خراج عقیدت
گورنر سندھ کی جانب سے اسٹریٹ کرائم کا شکار افراد میں موٹر سائیکل اور چیک تقسیم
خیبر میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، تین دہشت گرد جہنم واصل
ملک میں آئین کی بالادستی ہونی چاہیے، حافظ نعیم الرحمان
حکومتی بینچوں پر کوئی نہیں بیٹھا سوالوں کے جواب کون دےگا؟ عمرایوب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر