Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام بچوں کی تعلیم وصحت کیلئے وظائف دے رہا ہے، شازیہ مری

Now Reading:

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام بچوں کی تعلیم وصحت کیلئے وظائف دے رہا ہے، شازیہ مری

صرف پیپلز پارٹی ہی جمہوریت کیلئے قربانیاں دیتی ہے، شازیہ مری

وفاقی وزیر اور پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ہزاروں غریب خاندانوں کو بچوں کی تعلیم و صحت کے لیے وظائف دے رہا ہے۔

بچوں کے عالمی دن کے موقع پر چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ مری نے اپنے جاری کردہ  پیغام میں کہا کہ یہ وظائف بینظیر نشونما پروگرام اور بینظیر تعلیمی وظائف کے تحت دیئے جا رہا ہیں۔

‘سیلاب متاثرین بچے ہماری مدد کے لئے ترس رہے ہیں’

انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہم کو یاد رکھنا ہے کہ حالیہ سیلابوں سے لاکھوں بچے بے گھر ہوئے، متاثرین بچے ہماری مدد کے لئے ترس رہے ہیں، آئیں مل کر ان مصیبت زدہ بچوں کی مدد کریں۔

شازیہ مری نے کہا کہ دنیا 20 نومبر کے دن کو بچوں کے عالمی دن کے طور پر مناتی ہے، یہ دن بچوں کے فلاح و بھبود کے لئے مل کر کام کرنے کے عزم کا دن ہے۔

Advertisement

‘آج ہم بچوں کی فلاح و بھبود کیلئے ملکر کام کرنے کے عزم کو دوہراتے ہیں’

چیئر پرسن بی آئی ایس پی کا کہنا ہے کہ بینظیر نشونما پروگرام کے ذریعے ماں و بچہ کو وٹامنز و منرلز کے ساشے دیے جاتے ہیں جو کہ بچوں صحتمند بناتے ہیں اور بینظیر تعلیمی وظائف کے ذریعے غریب خاندانوں کے بچوں کو وضائف دیے جاتے ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ بچیوں کو تھوڑی زیادہ اہمیت دی گئی ہے تاکہ غریب والدین ان کی تعلیم میں کوئی کسر نہ چھوڑیں۔ آج ہم ان بچوں کی فلاح و بھبود کے لئے مل کر کام کرنے کے عزم کو دوہراتے ہیں۔

وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بچوں کے عالمی دن پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ ہمارے بچے ہیں، بچوں کو تمام مطلوبہ سہولیات فراہم کرنا حکومت  کی ذمہ داری ہے۔

‘آج کے بچے کل کے لیڈر ہیں’

اس سے قبل وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بچوں کے عالمی دن پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ ہمارے بچے ہیں، بچوں کو تمام مطلوبہ سہولیات فراہم کرنا حکومت  کی ذمہ داری ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ اس سے بچے آنے والی نسلوں کی بہبود کے لیے اپنی صلاحیتوں کو زیادہ سے زیادہ بروئے کار لاسکیں، تعلیم، صحت اور صاف ماحول بچوں کی بہتر نشونما  کے لیے ضروری ہیں۔

پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ آج کے بچے کل کے لیڈر ہیں، بچوں کے ذہنوں کو رواداری اور ہم آہنگی کے ساتھ پروان چڑھانے کی ضرورت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سگریٹ ساز کمپنیوں کا کاروبار و تجارت کی آڑ میں بنیادی قواعد و ضوابط سے انحراف
سگریٹ پر فیڈرل ڈیوٹی بڑھانے کے فیصلے سے ریونیو میں نمایاں اضافہ، کھپت میں کمی
آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف متین گورک کی ملاقات
یورپی یونین کےساتھ مل کرکام کرنےکےخواہاں ہیں، وزیراعظم
سعودی عرب ریکوڈک منصوبے میں سرمایہ کاری کے لئے تیار، رپورٹ
درخشاں تھانے میں ملزم کی موت انسانیت سوز تشدد کے باعث ہونے کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر