Advertisement
Advertisement
Advertisement

       ملک میں حقیقی آزادی کیلئے نوجوانوں کو نکلنا ہوگا، یاسمین راشد

Now Reading:

       ملک میں حقیقی آزادی کیلئے نوجوانوں کو نکلنا ہوگا، یاسمین راشد
یاسمین راشد

جب عمران خان حکم کریں گے ہم پنجاب کی جیلیں بھر دیں گے، یاسمین راشد

Advertisement

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ ملک میں حقیقی آزادی کیلئے نوجوانوں کو نکلنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیرصحت و صدر پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے گورننگ باڈی کا ہنگامی اجلاس طلب کیا جس عندلیب عباس، زبیرخان نیازی، ڈاکٹرعظیم الدین، شنیلہ علی، شیخ امتیاز، سعدیہ سہیل، احمد طحہٰ، راجہ شکیل زمان، رانا سمیع، کریم، منیب،عبداللہ بٹ، ایڈووکیٹ مدثر ودیگر ممبران نے شرکت کی۔

صوبائی وزیر صحت وصدر پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے ہنگامی اجلاس کے دوران حقیقی آزادی مارچ کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ بھی لیا۔

اجلاس کے دوران عندلیب عباس اور زبیر خان نیازی نے صوبائی وزیر صحت و صدرپی ٹی آئی سنٹرل پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کو حقیقی آزادی مارچ کی حکمت عملی کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے 8 نومبر کو وزیرآباد سے 2دوپہر بجے سے دوبارہ حقیقی آزادی مارچ شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ عمران خان حقیقی آزادی مارچ سے روزانہ آن لائن خطاب کریں گے جبکہ حقیقی آزادی مارچ کے راولپنڈی پہنچنے پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان خود قیادت کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک میں تاریخ رقم کر رہی ہے، ملک میں حقیقی آزادی مارچ کے لیے نوجوانوں کو نکلنا ہوگا۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پاکستان کی قسمت کا فیصلہ اب ہمیں کرنا ہوگا، ہمیں پاکستان میں غلام نہیں بلکہ خوددار بن کر زندگی گزارنی ہے جبکہ غلامی کی زندگی سے عزت کی موت بہتر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوری پاکستان قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے جبکہ عمران خان نے ملک کے خلاف سازش کرنے والے تمام عناصرکو بے نقاب کر دیا ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ حقیقی آزادی مارچ کے ذریعے پاکستان کو غلاموں سے آزاد کروا کر رہیں گے جبکہ وفاقی حکومت حقیقی آزادی مارچ میں عوامی سمندرکو نہیں روک پائے گی۔

Advertisement

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پاکستان سیاسی انتشار کا کبھی بھی متحمل نہیں ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے صرف صاف اور شفاف انتخابات کے علاوہ حکومت وقت سے کوئی مطالبہ نہیں کیا ہے۔

صوبائی وزیرصحت و صدر پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت ملک میں خون خرابہ کی سیاست چاہتی ہے جبکہ وفاقی حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہیئں۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے اچانک عام تعطیل کا اعلان کردیا
روس پاکستانی برآمد کنندگان کو ترقی کے لیے کافی مواقع فراہم کرتا ہے، جام کمال
ہائیکورٹ ججز کے خط کا معاملہ؛ وزیراعظم کی چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے ملاقات
ملکی ذخائر کو کوڑیوں کے بھاؤ فروخت نہیں ہونے دیں گے،مریم نواز
صوبائی حکومت عوامی فلاح و بہبود کیلئے یونیسیف کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، علی امین گنڈاپور
پاکستان میں عید کب ہوگی؟ رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین کا اہم بیان آگیا
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر