Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی آئی کا اسلام آباد میں بھرپور احتجاج کرنے کا فیصلہ، جامع حکمتِ عملی تیار

Now Reading:

پی ٹی آئی کا اسلام آباد میں بھرپور احتجاج کرنے کا فیصلہ، جامع حکمتِ عملی تیار
پی ٹی آئی

احتجاجی ریلیاں

Advertisement

پی ٹی آئی کی جانب سے راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھرپور احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لئے جامع حکمتِ عملی تیار کرلی گئی ہے جبکہ عہدیداران کو ذمہ داریاں تفویض کردی گئیں  ہیں۔

مقامی قیادت اور اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی قیادت میں شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر بھرپور احتجاج کیا جائے گا اور چیئرمین تحریک انصاف کی کال پر آج چار مقامات پر بڑے احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے ۔

علاوہ ازیں تحریک انصاف کے کارکنان  فیض آباد کے مقام پر بڑا احتجاجی مظاہرہ کریں گے  جبکہ دوسرا بڑا احتجاجی مظاہرہ جی ٹی روڈ پر روات کے مقام پر کیا جائے گا ۔

اسکے علاوہ مری ایکسپریس وے پر سلکھیتر کے مقام پر بھی بڑے احتجاجی مظاہرے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں جبکہ جی ٹی روڈ ٹیکسلا کے مقام پر بھی بہت بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا تاہم تمام مقامات پر بھرپور احتجاج کیلئے انتظامی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں ۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں اسد عمر نے کہا ہ ہر شہر کی احتجاج کی جگہ کا اعلان مقامی تنظیمیں کریں گی۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ان کو دکھائیں حقیقی طور پر آزاد قوم کو کوئی دبا نہیں سکتا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں خود لبرٹی چوک لاہور میں احتجاج میں شرکت کروں گا۔

پی ٹی آئی کے رہنماؤں کیخلاف مقدمات درج

گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کی کال پر عمران خان سے اظہار یکجہتی کے لئے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا جس میں بڑی تعداد میں پارٹی رہنماؤں سمیت عوام اور کارکنان شامل تھے۔

احتجاج کے دوران مختلف شہروں سے پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری بھی عمل میں آئی ہے جبکہ ان کے خلاف مقدمات بھی درج کرلئے گئے ہیں۔

اسلام آباد پولیس کی مدعیت میں 24 نامزد ملزمان کے خلاف تھانہ آئی نائن میں مقدمہ درج کر لیا گیا جس میں علی احمد اعوان ، عامر محمود کیانی ، واصف قیوم سمیت چودھری شعیب کے نام شامل ہیں۔

Advertisement

درج مقدمات کے مطابق ملزمان نے پولیس کے ساتھ مزاحمت کی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا، ملزمان نے پولیس اور ایف سی اہلکاروں پر ڈنڈوں سوٹوں پتھروں سے حملہ کیا جس میں نو ایف سی پانچ پولیس ملازمین زخمی ہوئے ہیں۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پرویزالہی سمیت دیگرملزمان چاراپریل کو فرد جرم کے لیے طلب
شہریوں کی بازیابی کیلئے جدید ٹیکنالوجی اورماڈرن ڈیواسسزاستعمال کرنے کی ہدایت
سینیٹ کی 48 نشستوں پر ووٹ کاسٹ کرنے کا طریقہ کار جاری
پاکستان اور ترکی کا دوطرفہ تجارت 5 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق
پتنگ ساز فیکٹریوں اور پتنگ فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری
ملک بھر میں آج موسم کیسا رہےگا؟
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر