
پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و سندھ اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی چیئرپرسن فریال تالپور نے کہا ہے کہ شہید بینظیر بھٹو کا پاکستانی خواتین کو خودمختار بنانے کا ویژن مشعلِ راہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی چیئرپرسن فریال تالپور نے بختاور بھٹو گرلز کیڈٹ کالج کی پرنسپل سے زرداری ہاؤس کراچی میں ملاقات کی جس میں ڈاکٹر فریدہ شیخ نے پاکستان کے پہلے گرلز کیڈٹ کالج کے قیام میں فریال تالپور کے کلیدی کردار کو سراہا۔
فریال تالپور نے اس موقعے پر کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا پاکستانی خواتین کو معاشی طور خودمختار بنانے اور ان کی ترقی کے متعلق ویژن مشعلِ راہ ہے، پاکستان کے پہلے گرلز کیڈٹ کالج کے قیام کا عمل بھی شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے ویژن کے پیروی کا تسلسل ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ خواتین کی اعلیٰ اور معیاری تعلیم و تربیت کے بغیر کوئی قوم ترقی و خوشحالی کی بلندیوں کو چھو نہیں سکتی۔
اس موقعے پر سابق وزیرِ داخلہ سندھ سہیل انور سیال اور ایم این اے شگفتہ جمانی بھی موجود تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News