Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنڈی اور لندن کے درمیان فاصلے بڑھ رہے ہیں، شاہ محمود قریشی

Now Reading:

پنڈی اور لندن کے درمیان فاصلے بڑھ رہے ہیں، شاہ محمود قریشی
شاہ محمود

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ لگتا ہے کہ پنڈی اور لندن کے درمیان فاصلے بڑھ رہے ہیں، پنڈی اور لندن ایک پیج پر دکھائی نہیں دے رہے۔

سابق وفاقی وزیر  شاہ محمود قریشی نے گجرات میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی ذاتی ایجنڈے پر توجہ ہے، نواز شریف کو پانچ مرتبہ اہم تعیناتی کا موقع ملا لیکن انہوں نے سینئر موسٹ کو نظر انداز کیا گیا۔

‘ن لیگ کیوں ملک کو بحران کی طرف دھکیل رہی ہے’

انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں ایسی صورت حال پیدا کر دی ہے کہ اس غیر یقینی میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے بھی اپنا دورہ پاکستان ملتوی کر دیا ہے جو ملک کا نقصان ہے، جو سرمایہ کاری آنی تھی اور معیشت کو فائدہ ہونا تھا وہ اب کھٹائی میں پڑ گیا ہے۔

پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین نے کہا کہ مسلم لیگ ن کیوں ملک کو بحران کی طرف دھکیل رہی ہے، ہم نے ایک اہم تعیناتی ہونی ہے اور فیصلہ پاکستان کی بجائے لندن میں ہو رہا ہے، ان لوگوں سے مشاورت ہو رہی ہے جن کا کوئی آئینی رول نہیں بنتا دیکھنا ہو گا۔

Advertisement

‘ملکی معاشی بحران کے ذمہ دار کون ہیں’

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ملکی معاشی بحران کے ذمہ دار کون ہیں، بزنس کمیونٹی کی اکثریت کہہ رہی ہے کہ ملکی معیشت کی سمت درست نہیں ہے ان چھ ماہ میں مہنگائی بیروزگاری میں بتدریج اضافہ ہوا ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم نے ان تمام مسائل اور سیاسی عدم استحکام کا حل پیش کیا ہے کہ فوری انتخابات کرائے جائیں لیکن اس پر توجہ نہیں دی جا رہی۔

‘ہمارا لانگ مارچ اپنے موقف کی جیت تک جاری رہے گا’

پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین نے کہا کہ ہمارا لانگ مارچ اپنے موقف کی جیت تک جاری رہے گا، آج کھاریاں کے بعد کل سے ہمارا لانگ مارچ منڈی بہاوالدین سے شروع ہو گا۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ آج پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹونٹی فائنل میچ میں پاکستان کی جیت کے لیے پوری قوم دعا گو ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزارِ قائد پرحاضری اورفاتحہ خوانی
10 سگریٹ پیک بنانے کی اجازت، سالانہ 50 ارب روپے نقصان کا خدشہ
نوشکی میں دہشت گردی کا شکار ہونے والوں کے لواحقین میں امدادی چیک تقسیم
اسٹرٹیجک اداروں سے وابستہ نمایاں سائنسدانوں اور انجینئرز کے لیے اعزازات
ڈیجیٹل تبدیلی ملک کی ترقی کی ضامن ہے، احسن اقبال
آئی جی موٹر وے پولیس کا اوور لوڈنگ کے خلاف کارروائی کا حکم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر