Advertisement
Advertisement
Advertisement

ارشد شریف کے قتل سے متعلق نئے انکشاف پر پی ٹی آئی رہنماؤں کا رد عمل

Now Reading:

ارشد شریف کے قتل سے متعلق نئے انکشاف پر پی ٹی آئی رہنماؤں کا رد عمل
Advertisement

بول نیوز کے اینکر پرسن ارشد شریف کے قتل کے کیس میں نئے انکشاف سامنے آنے پر پی ٹی آئی رہنماؤں کا رد عمل سامنے آگیا۔

فواد چوہدری حسین

 سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری حسین نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ارشد شریف شہید پر تشدد کی شہادتیں انتہائی قابل مذمت ہیں، سپریم کورٹ ان معاملات پر متحرک کردار ادا کرے جبکہ ایک عمومی رد عمل کافی نہیں ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان پر قاتلانہ حملہ، اعظم سواتی پر جسمانی اور ذہنی تشدد اور ارشد شریف کی شہادت تینوں معاملات کی مکمل تحقیق سپریم کورٹ پر لازم ہے۔

 

Advertisement

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری حسین نے مزید کہا کہ ارشد شریف شہید پر تشدد کی شہادتوں سے پاکستان کی حکومت کا مؤقف غلط ثابت ہوا کہ وہ مسٹیکن آئیڈینٹٹی کا شکار ہوئے جبکہ اس شہادت کی مکمل تحقیق انتہائی ضروری ہے۔

 

Advertisement

عثمان ڈار ٹوئٹ

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے کہا کہ ارشد شریف شہید کی تشدد زدہ تصاویر دیکھ کر دل دہل گیا ہے جبکہ ارشد شریف کے قاتلوں تک پہنچنے کیلئے صرف 2 سوالوں کے جواب ڈھونڈنے کی ضرورت ہے۔

Advertisement

پہلا سوال: حکومت نے ارشد شریف شہید کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کیوں چھپائی؟

دوسرا سوال: ارشد شریف پر بغاوت اور غداری کے مقدمات کروانے والا کون تھا؟

 

ہاشم ڈوگر ٹوئٹ

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ہاشم ڈوگر نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ارشد شریف پہ ہونے والے مظالم کے بعد کوئی بھی سیاستدان، عدلیہ، اسٹیبلشمنٹ کا افسر، صحافی، دانشور، بیروکریٹ درد محسوس نہیں کرے گا تو انتہائی بے غیرت ہوگا۔

ہاشم ڈوگر نے کہا کہ بتائیں قوم کو کون زمہ دار ہے، قتل کرنے سے پہلے ان کے ناخن نکالے گئے۔

Advertisement

 

بابر اعوان ٹوئٹ

Advertisement

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ واقعاتی شہادتیں پہلے ہی بتارہی تھیں کہ ارشد شریف کا قتل حادثہ نہیں بلکہ ٹارگٹ کلنگ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اِس قتل کی ایف آئی آر فوری طور پر پاکستان میں درج کی جائے جیسے پٹھان کوٹ واقعے کی گوجرانوالہ میں درج ہوئی تھی۔

بابر اعوان نے کہا کہ ارشد شریف پر کسٹوڈیئل تشدد نے قوم کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا، رحم یا رب العالمین۔

 

شہباز گل ٹوئٹ

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا کہ ارشد شریف کو شہید کرنے سے پہلے جس طرح کا وحشیانہ تشدد کیا گیا اور جس طرح کی تصویریں منظر عام پر آرہی ہیں وہ انتہائی تکلیف کا باعث ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تصویریں خبریں میڈیا پر تو لائی جا رہی ہیں لیکن ارشد کی ماں کو ابھی تک اس کی پوسٹ مارٹم رپورٹ نہیں دی جا رہی ہے، خدارا ارشد کے خاندان پر اب رحم کریں۔

 

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ وہی لوگ جو پہلے مسٹیکن آئیڈینٹٹی کا بیانیہ پروان چڑھانے کی زوردار کوشش کرتے رہے اور کہتے رہے یہ ایک اتفاقیہ حادثہ ہے کوئی منصوبہ بندی سے کیا ہوا قتل نہیں ہے،  اب وہی لوگ ارشد کے ثبوت سامنے لا رہے ہیں۔

Advertisement

شہباز گل نے مزید کہا کہ دال میں کچھ کالہ ہے،  کچھ بڑا ہونے جا رہا ہے،  کوئی اور کھیل ہے، کوئی اور طوفان ہے۔

 

Advertisement

فرخ حبیب

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے ارشد شریف کے قتل سے متعلق نئے انکشاف سامنے آنے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ارشد خاص ایجنڈے کے تحت میڈیا پر تشدد زدہ تصاویریں جاری کروائی گئی ہیں، یہ تصاویر انکے خاندان اور چاہنے والوں کے لیے انتہائی تکلیف دہ ہیں جبکہ ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ انکی والدہ کو فراہم نہیں کی گئی ہے۔

فرخ حبیب نے مزید کہا کہ ارشد شریف پر ٹارگٹ کلنگ ہوئی ہے، مسٹیکن آئیڈینٹٹی والی کور کہانی اب اپنے انجام کو پہنچ گئی ہے۔

 

واضح رہے کہ بول نیوز کے اینکر پرسن ارشد شریف کے قتل کے کیس میں نئے انکشافات سامنے آگئے ہیں، قتل سے پہلے بول نیوز کے اینکر پرسن ارشد شریف پر تین گھنٹے تشدد کیا گیا اور ان کے ناخن اتارے گئے جبکہ تشدد سے ان کے ہاتھ کی انگلیاں اور پسلیاں بھی ٹوٹ گئیں جبکہ گاڑی سے اتار کر انتہائی قریب سے گولیاں ماری گئیں، قتل منصوبہ بندی سے ہوا۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسمگلنگ کی روک تھام؛ وزیراعظم نے اہم اجلاس آج طلب کرلیا
ڈی آئی جی آپریشنز کا یوم شہادت حضرت علیؓ کے مرکزی جلوس کے روٹ کا دورہ
پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے اہم اعلان سامنے آ گیا
وفاقی وزیر داخلہ کی وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور سے ملاقات
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں کی جائےگی، چیف جسٹس
وزیر اعظم سے آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے وفد کی ملاقات
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر