حقیقی آزادی مارچ کے اسلام آباد میں قیام کیلئے تاریخ کی سب سے بڑی خیمہ بستی لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے حقیقی آزادی مارچ کی اسلام آباد آمد کے بعد کی پوری حکمت عملی تیار کرتے ہوئے لاکھوں لوگوں کے اسلام آباد میں قیام و طعام اور رہائش کا جامع منصوبہ تیار کرلیا گیا ہے۔
اس حوالے سے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر کی زیرِ صدارت اہم ترین اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں اسلام آباد میں قیام کیلئے تاریخ کی سب سے بڑی خیمہ بستی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
Advertisementپاکستان تحریک انصاف نے حقیقی آزادی مارچ کی اسلام آباد آمد کے بعد کی پوری حکمت عملی تیار کرلی
لاکھوں لوگوں کے اسلام آباد میں قیام و طعام اور رہائش کا جامع منصوبہ تیار کرلیا گیا
مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر کی زیرِ صدارت اہم ترین اعلیٰ سطحی اجلاس #پاکستان_مارچ pic.twitter.com/SMl4G6xI08
— PTI (@PTIofficial) November 3, 2022
دوران اجلاس خواتین کے قیام و طعام کیلئے مکمل طور پر محفوظ اور سہولیات سے آراستہ الگ قیام گاہ کی تعمیر کی منصوبہ بندی بھی کی گئی ہے۔
اسکے علاوہ ہزاروں گاڑیوں کی پارکنگ کا بندوبست کیا جائے گا جبکہ خوراک کی تیاری کیلئے الگ حصے مختص کئے جائیں گے اور سینکڑوں بیت الخلاء بھی تعمیر کئے جائیں گے۔
حکمت عملی کے مطابق خیمہ بستی میں مختلف مقامات پر خصوصی طبی کیمپس لگائے جائیں گے اور خوراک و بستر کے ذخیرے کیلئے بڑے سٹورز تعمیر کئے جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News