Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

آنے والے دنوں میں پی پی پر بھی فرد جرم عائد ہوگی، حلیم عادل شیخ

Now Reading:

آنے والے دنوں میں پی پی پر بھی فرد جرم عائد ہوگی، حلیم عادل شیخ
حلیم عادل شیخ

حلیم عادل شیخ نے سندھ ہاؤس کی کرپشن پر آڈٹ رپورٹ شیئر کردی

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں پی پی پر بھی بین الاقوامی فنڈ کھانے پر فرد جرم عائد ہوگی۔

قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے اپنے وڈیو بیان میں کہا کہ سندھ حکومت کے درباری وزراء کہہ رہے ہیں وزیرخارجہ باہر ممالک میں سیلاب متاثرین کا کیس لڑرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیربتائیں کیا بلاول زرداری سیلاب متاثرہ سندھ میں دادو، میہڑ، سیہون گئے ہیں؟ سندھ سے پانی نہیں نکلا اور بلاول زرداری پوری دنیا گھوم رہا ہے۔

‘ابھی تک سندھ میں گھروں کا سروے شروع نہیں ہوسکا ہے’

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ بلاول زرداری جھولیاں پھیلا کر مانگ رہا ہے، بلاول کے وزیراعظم شہباز شریف پر سیلاب متاثرین کے فنڈ کھانے پر فرد جرم عائد کی گئی اور آنے والے دنوں میں پی پی پر بھی بین الاقوامی فنڈ، امداد کھانے پر فرد جرم عائد ہوگی۔

Advertisement

انکا کہنا ہے کہ اربوں ڈالر امداد جہازوں کے جہاز پیپلزپارٹی کے وزیر اور عہدیدار کھا گئے۔ ابھی تک سندھ میں گھروں کا سروے شروع نہیں ہوسکا ہے۔

قائد حزب اختلاف نے کہا کہ سندھ حکومت نے ریسکیو ریلیف کے بعد بحالی کا کام بھی نہیں کیا، پنجاب میں ہزاروں لوگوں کو گھروں کے پیسے مل چکے ہیں۔

‘بلاول زرداری کی آخری نوکری چل رہی ہے’

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ بلاول زرداری کیا سندھ کے سیلاب متاثرین میں گھومتے ہوئے ٹانگیں کانپتی ہیں؟ یہ عوام میں جائیں گے تو عوام انہیں انڈے اور ٹماٹر ماریں گے۔

حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ بلاول زرداری کی آخری نوکری چل رہی ہے اس کے بعد فارغ ہیں، بلاول بھٹو دنیا میں گھومنے کی بجائے سندھ میں گھومیں۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چترال میں پاک فوج کاریسکیوآپریشن، کئی رابطہ سڑکیں بحال
کراچی میں غیرملکیوں پرخودکش حملے کی تحقیقات جاری، حملہ آور کے رشتےدار زیرِحراست
وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا بیرسٹرسیف کے بیان پر ردعمل
صدرمملکت نےترک چیف آف جنرل اسٹاف کو نشان امتیاز ملٹری کے اعزازسے نوازا
فیض آباد دھرنا کمیشن، شہباز شریف کا بیان سامنے آگیا
وفاق نے کےپی کو پیسےدینے بند کردیے، مزمل اسلم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر