Advertisement
Advertisement
Advertisement

حقیقی آزادی مارچ میں عمران خان پر قاتلانہ حملہ، سابق وزیراعظم سمیت 13 افراد زخمی

Now Reading:

حقیقی آزادی مارچ میں عمران خان پر قاتلانہ حملہ، سابق وزیراعظم سمیت 13 افراد زخمی
Advertisement

گوجرانوالہ میں لانگ مارچ کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی کے کنٹینر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں عمران خان اور پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماؤں سمیت 13 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔  

ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے اس واقعے کو عمران خان پر قاتلانہ حملہ قرار دیا گیا ہے جس میں سینیٹر فیصل جاوید بھی شدید زخمی ہوئے ہیں جب کہ حامد ناصر چٹھہ کے صاحبزادے احمد چٹھہ اور چوہدری محمد یوسف بھی زخمی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ عمران خان پر قاتلانہ حملے کرنے والے شخص کا بیان سامنے آگیا

ذرائع نے بتایا ہے کہ فائرنگ کے باعث عمران خان کی ٹانگ پر گولی لگی ہے جس کے باعث وہ معمولی زخمی ہوئے ہیں۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے عمران خان کو کنٹینر کے اندر فورا نیچے محفوظ جگہ پر منتقل کیا۔ عمران خان کو کنٹینر سے نکال کر فورا بلٹ پروف گاڑی میں طبی امداد کے لیے شوکت خانم اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

Advertisement

ذرائع نے بتایا کہ عمران خان کا آزادی مارچ ایک سڑک سے گزر رہا تھا کہ اس دوران گلی سے ایک شخص نکلا اور کنٹینر کے قریب آکر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد مارچ کے شرکاء میں بھگڈر مچ گئی۔

حملہ آور کو دیکھ کو پی ٹی آئی کارکن نے پستول ہر ہاتھ مارا جس سے اس کا رخ بدل گیا اور کئی لوگ جسم کے نچلے حصوں پر گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے۔

موقع پر موجود پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ملزم کو پکڑ کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرکے اسلحہ قبضے میں لے لیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب 

وزیراعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔

Advertisement

عمران خان کو 3 گولیاں لگیں

سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کو بائیں ٹانگ میں تین گولیاں لگی ہیں۔

فائرنگ سے 6 افراد زخمی ہوئے، اسد عمر

پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا کہ فیصل جاوید کو گولی لگی ہے اور احمد چٹھہ شدید زخمی ہوئے ہیں جب کہ فائرنگ سے مجموعی طور پر 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

فواد چوہدری

فواد چوہدری نے کہا کہ فائرنگ کرنے والے نے عمران خان کا نشانہ لیا تھا، ہم سب نے ان کے سامنے کھڑے ہو کر ان کی جان بچائی،  سینیٹر فیصل جاوید،عمرڈار،احمد چھٹہ کوبھی گولیاں لگی ہیں۔

Advertisement

شاہ محمود قریشی 

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین یہ بزدلانہ اورقاتلانہ حملہ ہے، زخمیوں کواسپتال منتقل کرنا پہلی ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہرناکامی کے بعد عمران خان پرقاتلانہ حملہ کیا گیا، پہلے حکومت ہٹائی گئی پھرعمران خان پرمقدمات بنائے گئے۔

یاسمین راشد

پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد نے قاتلانہ حملے میں عمران خان کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو 2 گولیاں لگیں، دونوں گولیاں عمران خان کی ٹانگ پرلگیں البتہ عمران خان ٹھیک ہیں، عمران خان کوکہا تھا کہ کنیٹنرپربلٹ پروف شیشہ لگالیں۔

فیصل جاوید 

Advertisement

پی ٹی آئی سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ ہمارے حوصلے بلند ہیں، آزادی کی تحریک اب رکے گی نہیں، عمران خان خیریت سے ہیں۔ انہوں نے  ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں ٹھیک ہوں، آپ سب کے لیے ڈھیروں دعائیں! اللّٰہ کا کرم ہوا۔

فرخ حبیب

تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ راناثنااللہ عمران خان کی جان لینے کی بار بار دھمکیاں دے رہا تھا  ، آج اس بزدل نے امت مسلمہ کے لیڈر عمران خان پرحملہ کرا دیا، عمران خان کوکچھ ہو اتو حکومت ذمہ دارہوگی، یہ قاتل وزیر داخلہ ہے جس نے ماڈل ٹاؤن پر ظلم کرایا۔

علی زیدی

سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے وزیر آباد میں چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان پر قاتلانہ حملہ کر کے دشمنوں نے اپنے پاؤں پر کلہاڑی ماری ہے، دشمن بھول گئے کہ عمران خان ہماری ریڈ لائن ہیں۔

Advertisement

علی زیدی نے کہا کہ عمران خان کو روکنے اور ڈرانے کی سازش ناکام ہوگی، اس قسم کی بزدلانہ کارروائی عمران خان کےعزم و جزبے کو مزید استقامت دیتی ہے، اب عوام کے سمندر کو اسلام آباد آنے سے کوئی بھی نہیں روک سکتا۔

Advertisement

شہباز گل 

شہباز گل نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگوں نے ملزم کا اقراری بیان لیکر فورا خاص میڈیا کو بھی پہنچا دیا، بیان کچھ چینلز حتی کہ پی ٹی وی پر بھی چلایا جا رہا ہے کچھ سمجھ آئی؟ اس کو مشہدی رنگ دینے کی کوشش ہے۔ یہ سیدھا سیدھا قاتلانہ حملہ ہے۔ اور ہم اس کا بدلہ لیں گے۔

شہباز گل نے کہا کہ آپ عمران خان کو ابھی جانتے نہیں، وہ آخری سانس تک لڑے گا اور اس کی قوم بھی آخری سانس تک لڑے گی،  یہ مارچ ہر صورت جاری رہے گا۔  حقیقی آزادی کی جنگ جاری رہے گی۔
قاسم سوری 
Advertisement

سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی ہدایات پر پرویز رشید، مریم صفدر، مریم اورنگزیب، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر، رانا ثناءاللہ اپنی پریس کانفرنسز میں مسلسل تمام ٹی وی چینلز پر چیئرمین عمران خان کو جان سے مارنے، کچلنے کی دھمکیاں دے رہے تھے، ظالموں تم نے عمران خان پر نہیں وفاق پر حملہ کیا ہے۔

عثمان ڈار ٹوئٹ

پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے کہا کہ یہ جس پولیس افیسر نے ملزم کی بیان کی ویڈیو بنا کر دی ہے وہ پولیس افیسر کو تفتیش میں شامل کیا جائے کیونکہ ایسے وقت میں ایسی ویڈیو بنا کر شئیر کرنا یہ مخالفین کو بچانا ہے۔

حماد اظہر ٹوئٹ

سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ یہ اتنا آسان نہیں کہ فوری اعتراف آگیا۔ عوام کو بیوقوف سمجھنا بند کریں۔ قاتل کرائے پر ہیں۔ حتیٰ کہ ماضی میں پیسوں کے عوض خودکش حملہ آوروں کو بھی رکھا جاتا رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈی آئی جی آپریشنز کا یوم شہادت حضرت علیؓ کے مرکزی جلوس کے روٹ کا دورہ
پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے اہم اعلان سامنے آ گیا
وفاقی وزیر داخلہ کی وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور سے ملاقات
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں کی جائےگی، چیف جسٹس
وزیر اعظم سے آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے وفد کی ملاقات
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر