Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

صحافیوں کے تحفظ کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے رہے ہیں، آئی جی سندھ

Now Reading:

صحافیوں کے تحفظ کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے رہے ہیں، آئی جی سندھ

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ صحافیوں کے تحفظ کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے پریس کلب حیدرآباد میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج صبح سے دو تین میٹنگز ہوئی ہیں، مسئلوں کو بہت مشکل کر دیا گیا ہے، ان اشوز کو صحیح کرنے کے لیے دیکھنا ہے کہ ہماری ڈائریکشن صحیح ہے یا نہیں، ہماری ڈائریکشن اگر صحیح ہے تو ہم اپنی منزل باآسانی پہنچیں گے۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ پولیس ہو یا صحافت ہمیں بگاڑ پیدا کرنے والوں کا گھیرا تنگ کرنا ہے، صحافیوں کے تحفظ کے لیے ایک کمیٹی بھی تشکیل دے رہے ہیں۔

غلام نبی میمن نے کہا کہ ہم ایسے اسٹیج پر پہنچ چکے ہیں جہاں نارکوٹکس ایسا مسئلا بن چکا ہے کہ روکنا مشکل ہو گیا ہے، نارکوٹکس کا کرائم اور دہشتگردی سے قریبی تعلق ہے، ہمیں مل کر نارکوٹکس کو روکنا ہے، انشااللہ اچھے کام سے اچھائی ہو گی، آج جو میٹنگز ہوئی ساری منشیات کو روکنے کے سلسلے میں تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے کرمنل سسٹم، پولیس، جوڈیشری، پراسیکیوشن اور جیل ہے لیکن شروعات تو ہم سے ہو رہی ہے، ہمیں اس سسٹم کو ٹھیک کرنا ہے ہمیں محنت کی ضرورت ہے، بہترین افسران کی لسٹ بنالی ہے جن افسران کی پوسٹنگ تین سال تک کرینگے، ایسے افسران کو ہم تین سال تک ٹرانسور نہیں کرینگے ایک ہی جگہ رکھے گے، چار پانچ چیزیں تفتیش میں بہت ضروری ہیں جس میں فارنسک کا عمل بہت ضروری ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ جب بھی تفتیشی افسران گراس روٹ لیول سے کام شروع نہیں کرینگے تب تک سچ سامنے نہیں آئے گا، پولیس کو اس وقت جس چیز کی سخت ضرورت ہے وہ ہے کریڈیبیلیٹی، پولیس افسران کو واقعات کی فورن ایف آئی آر درج کرنی چاہیے، اگر افسران کیس میں کوتاہی کرینگے یا دیر کرینگے تو کیس متاثر ہو گا۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ افسران کو ان کی ایکسپرٹیز سے متعلق ٹریننگز بھی کروائنگے، ٹریننگ سے تفتیشی افسران کی متعلقہ کیسز میں صلاحیتیں مزید بڑھے گی، ٹریننگز کو لے کر کچھ اشوز تھے جو کہ حل ہو گئے ہیں۔

غلام نبی  میمن نے کہا کہ کچے میں ہمیں کافی مسئلے ہیں، پروپوزل بنایا ہے کے کرائوڈ مینیجمیٹ یونٹ میں تین ہزار تک فورس ہونی چاہیے، یہ پروپوزل وزیر اعلی سندھ کو دکھایا ہے جو ترجیحی بنیاد پر ہے، مجھے آئی جی ہونے کے ناتے انویسٹیگیشن برانچ کو اپ گریڈ کرنا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کرائم کو اور دہشتگردی کو ٹیکنالاجی نے کافی حد تک روکا ہے، کراچی میں سی سی ٹی وی کیمراز کی وجہ سے ہمیں جرائم پیشا سرگرمیوں میں سہولت ملی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خیبر میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، تین دہشت گرد جہنم واصل
ایشیائی ترقیاتی بینک کی کلائمٹ فنانسنگ 23.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئی
سگریٹ ٹیکس میں اضافے سے فروخت میں کمی کا رجحان
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل
نوجوان ملک میں قیمتی زرمبادلہ کمانے میں اہم کردار اداکر سکتے ہیں، وزیراعظم
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر