Advertisement

صوبائی حکومت پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان

وزیر اعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے انسداد پولیو مہم پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ انسداد پولیو کا مقصد ملک و معاشرے سے پولیو جیسے موذی مرض کا خاتمہ کرنا ہے جبکہ پولیو کے خاتمے کا مقصد اپنے بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیو کا بروقت علاج نہ ہونے کے باعث بچے عمر بھر کی معذوری کا شکار ہوتے ہیں جبکہ بہت سے ممالک نے پولیو  کو بھرپور محنت اور کوششوں کے ساتھ ختم کیا ہے، پولیو کا خاتمہ نا ممکن نہیں البتہ مشکل ضرور ہے جس کیلئے ہم سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیو مہم میں علمائے کرام، سول سوسائٹی اور مختلف مکاتب فکر سمیت میڈیا کا کردار کلیدی ہے جبکہ تمام مکتبہ فکر کے یکجا ہونے کی وجہ سے کسی حد تک اس بیماری پر قابو پانے میں ہم کامیاب ہو رہے ہیں۔

میرعبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ ہم پولیو ورکرز کو ان کی انتھک محنت پر سلام پیش کرتے ہیں، پولیووائرس کے خاتمے کیلئے مستقل مزاجی کے ساتھ جدوجہد کی ضرورت ہے جبکہ بلوچستان میں جنوری سال 2021 سے اب تک پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہ ہونا خوش آئند ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ہمارا بھی مقصد یہی ہے کہ کس طرح سے اس موذی مرض کا خاتمہ یقینی ہوسکے تاکہ ہمارا ملک بھی پولیو سے پاک ہو جائے۔

 ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت پولیو کے مکمل خاتمے  کے لیے  پرعزم ہے۔

 وزیر اعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے مزید کہا کہ پولیو ورکرز کو پولیو مہم کے دوران مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
پاک افغان طورخم بارڈر آج بیسویں روز بھی ہر قسم کی سرگرمیوں کیلئے بند
Advertisement
Next Article
Exit mobile version