Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

حقیقی آزادی مارچ؛ عمران خان حکومت کو ٹف ٹائم دینے کو تیار

Now Reading:

حقیقی آزادی مارچ؛ عمران خان حکومت کو ٹف ٹائم دینے کو تیار

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا حکومت مخالف 26 نومبر کو حقیقی آزادی مارچ راولپنڈی کال کے معاملے پر چیئرمین عمران خان حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی تیاریوں کے حوالے سے سرگرم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان زمان پارک میں آج بھی مصروف دن گزاریں گے۔

پارٹی ذرائع نے بتایا کہ زمان پارک میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان مختلف وفود اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔

سابق وزیراعظم عمران خان پارٹی رہنماؤں سے 26 نومبر کو راولپنڈی کال کے حوالے سے مشاورت کریں گے اور اہم نکات پر تبادلہ خیال بھی کریں گے۔

 اس موقع پر پارٹی رہنماؤں سے حکومت کے خلاف فیصلہ کن مرحلے کی تیاریوں پر بھی غور ہوگا۔

Advertisement

اسکے علاوہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کا آج شوکت خانم اسپتال کے ڈاکٹرز کی ٹیم طبعی معائنہ بھی کرے گی۔

خیال رہے کہ زمان پارک میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی حفاظت کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کردیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کا دوسرے مرحلے کا جاری لانگ مارچ 26 نومبر تک کے لیے مؤخر کر دیا گیا۔ پی ٹی آئی کے تمام مرکزی اور صوبائی رہنما اپنے اپنے حلقوں میں 26 نومبر کے لیے تیاریاں کریں گے۔

 25 نومبر کو عمران خان زمان پارک سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوں گے اور اسلام آباد پہنچنے پر دھرنے یا جلسے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ اس کے بعد اسلام آباد دھرنے یا جلسے کی جگہ پر قیام کے لیے خیمہ بستی قائم کی جائے گی۔

علاوہ ازیں اسلام آباد دھرنے یا جلسے کی کامیابی کے لیے آئندہ چند روز میں ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی بھی قائم کی جائے گی، دھرنے یا جلسے کے لیے دو مقامات زیر غور ہیں، کارکنان کی سہولت اور قیادت کے فیصلے کے پیش نظر حتمی مقام کا تعین کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 26 نومبر کو راولپنڈی پہنچنے کی کال دی ہے۔

Advertisement

تحریک انصاف کی لیڈر شپ میٹنگ آج طلب

دوسری جانب پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے نے بتایا کہ تحریک انصاف کی لیڈر شپ میٹنگ آج طلب کی جا رہی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کی صدارت میں ہونے والی اس ملاقات میں سیاسی صورتحال، حقیقی آزادی مارچ کے راولپنڈی مرحلے اور دیگر معاملات پر گفتگو ہو گی۔

 پی ٹی آئی کے رہنما نے مزید کہا کہ ملک کا معاشی بحران اور اس سے پیدا ہونے والی صورتحال بھی زیر گفتگو ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دہشت گرد تنظیموں سے کوئی بات چیت نہیں کی جائے گی، اعظم نذیر تارڑ
عدلیہ کے ذریعے دھاندلی سے جیتنے والوں کو ایوان سے باہر نکالیں گے، خرم شیر زمان
کراچی خودکش دھماکہ، وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرلی
پی ٹی آئی کو مزار قائد کے قریب جلسہ کرنے کی اجازت نہ مل سکی، سماعت 26 اپریل تک ملتوی
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر لاہور میں تجاوزات کے خلاف آپریشن
اسموگ تدارک کیس: لاہور ہائی کورٹ کا ڈی جی ماحولیات کو افسران تبدیل کرنے کا حکم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر