Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان حملہ کیس میں سابق آئی جی پنجاب کو شامل تفتیش کیا جائے، حلیم عادل

Now Reading:

عمران خان حملہ کیس میں سابق آئی جی پنجاب کو شامل تفتیش کیا جائے، حلیم عادل
حلیم عادل شیخ

حلیم عادل شیخ نے سندھ ہاؤس کی کرپشن پر آڈٹ رپورٹ شیئر کردی

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان پر حملے کے کیس  میں سابق آئی جی پنجاب کا نام ای سی ایل میں ڈال کر شامل تفتیش کیا جائے۔

قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ عمران خان پر حملے کے بعد سابق آئی جی پنجاب نے غیرذمہ داری اور غیرقانونی عمل کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان قتل سازش کیس میں سابق آئی جی پنجاب کا نام ای سی ایل میں ڈال کر شامل تفتیش کیا جائے۔

حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ کوئی بھی شخص اس ملک اور قانون سے بالاتر نہیں، خود کو اداروں سے بالاتر سمجھنے والوں کا احتساب لازم ہے۔

پنجاب کابینہ نے آئی جی پنجاب پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا

Advertisement

خیال رہے کہ  عمران خان پر قاتلانہ حملے کے کیس پر آئی جی پنجاب فیصل شاہکار عہدے سے فارغ ہو گئے تھے۔

 پنجاب حکومت نے انسپکٹر جنرل پنجاب فیصل شاہکار کو سیرنڈر کر دیا اور ان پر عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا۔

کابینہ ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیرآباد واقعے کے حوالے سے آئی جی پنجاب کا رویہ افسوس ناک رہا، اتنے بڑے واقع کا مقدمہ درج کرنے میں لعیت و لعل سے کام لیا گیا، تحریک انصاف کی درخواست کے برعکس مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

کابینہ نے تشویش کا اظہار کیا کہ ملزم نوید کا بیان کیسے لیک ہوا؟ نئے آئی جی کی تعیناتی تک چارج پنجاب کے سینئر پولیس آفیسر کے پاس رہے گا۔

عمران خان پر حملے کا کیس، پنجاب حکومت نے جےآئی ٹی تشکیل دے دی

دو روز قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان پر حملے کے کیس سے متعلق پنجاب حکومت نے جے آئی ٹی تشکیل دے دی تھی اور محکمہ داخلہ پنجاب نے جے آئی ٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا تھا۔

Advertisement

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی آئی جی طارق رستم چوہان جے آئی ٹی کے کنوینر مقرر کیے گئے تھے، جبکہ آر پی او ڈی جی خان سید خرم علی کو جے آئی ٹی کا رکن مقرر کیا گیا تھا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اے آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب احسان اللّٰہ چوہان کو جے آئی ٹی کا ممبر مقرر کیا گیا، ڈی پی او  وہاڑی ظفراللّٰہ بزدار کو جے آئی ٹی کا ممبر مقرر کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق ایس پی سی ٹی ڈی نصیب اللّٰہ خان بھی جے آئی ٹی کے ممبر مقرر کیے گئے، جے آئی ٹی وزیر آباد میں عمران خان پرحملہ کیس کی تحقیقات کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عدلیہ کے ذریعے دھاندلی سے جیتنے والوں کو ایوان سے باہر نکالیں گے، خرم شیر زمان
کراچی خودکش دھماکہ، وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرلی
پی ٹی آئی کو مزار قائد کے قریب جلسہ کرنے کی اجازت نہ مل سکی، سماعت 26 اپریل تک ملتوی
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر لاہور میں تجاوزات کے خلاف آپریشن
اسموگ تدارک کیس: لاہور ہائی کورٹ کا ڈی جی ماحولیات کو افسران تبدیل کرنے کا حکم
آئی ایم ایف کیساتھ توسیعی پروگرام پر بات چیت شروع کردی، وزیر خزانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر