آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ شہدا کی قربانیوں کے بغیر معاشی و اقتصادی ترقی ممکن نہیں ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پشاور کا دورہ کیا، اس موقع پر کور ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر کورکمانڈرلیفٹننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دورہ پشاور کے دوران آرمی چیف نے کور ہیڈ کوارٹرز میں یادگار شہداء پر پھول چڑھائے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دورہ پشاورمیں آرمی چیف کا افسروں اور جوانوں سے خطاب کیا اور امن و استحکام کیلئے فارمیشن کی کوششوں کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ سب ہمارے شہداء کی قربانیوں کے طفیل ممکن ہوا ہے کیونکہ شہدا کی قربانیوں کے بغیر معاشی و اقتصادی ترقی ممکن نہیں ہے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ سابقہ فاٹا کے ضم ہونے والے اضلاع میں سماجی و اقتصادی ترقی ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم کی خدمت کرتےہوئے اپنی پیشہ ورانہ فرائض پر توجہ مرکوز رکھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News