Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پچھلے سات مہینوں میں ملک کی معیشت کا بُرا حال ہوا ہے، اسد عمر

Now Reading:

پچھلے سات مہینوں میں ملک کی معیشت کا بُرا حال ہوا ہے، اسد عمر

سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی اسد عمر نے کہا ہے کہ پچھلے سات مہینوں میں ملک کی معیشت کا بُرا حال ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف اسد عمر نے کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کیلئے دو راستے ہیں ایک جو پچھتر سال سے چلتا آیا ہے اور دوسرا آزادی کا راستہ ہے جبکہ 26  تاریخ کا دن پاکستان کی تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بند کمروں میں کئے جانے والے فیصلوں سے ملک کا نقصان ہوا ہے، پاکستان کے فیصلے پاکستان کی عوام کیلئے نہیں ہوئے ہیں جبکہ پچھلے سات مہینوں میں ملک کی معیشت کا بُرا حال ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 26 نومبر پاکستان کیلئے اہم دن ہے اور پنڈی والے خوش قسمت ہیں یہ معرکہ پنڈی میں کھیلا جائے گا۔

اسد عمر نے کہا کہ گولی کھانے کے باوجود خان پنڈی آرہا ہے اور پنڈی والے خان کا ہر اوّل دستہ بنیں گے جبکہ پوری قوم نے پچھلے سات ماہ میں دلیری دکھائی ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جان کو شدید خطرہ ہے لہذا فُول پروف سیکورٹی کے انتظامات کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دھرنے کے مقام کیلئے ابھی فیصلہ نہیں ہوا ہے جبکہ انتظامیہ کے ساتھ ابھی پھر میٹنگ ہے اس میں فیصلہ ہوگا۔

 سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف اسد عمر نے مزید کہا کہ دھرنے کا مقام مری روڑ ہی ہے لیکن جگہ کا تعین انتظامیہ کے ساتھ میٹنگ کے بعد ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کابلوچستان اورکےپی میں شدیدبارشوں سےجانی ومالی نقصان پراظہارافسوس
ملک میں مقیم غیر ملکی شہریوں کی حفاظت کویقینی بنانےکیلئے پُرعزم ہیں، دفترخارجہ
اسلام آبادکےتجارتی مرکزبلیوایریامیں پٹرول ٹینکرمیں آگ لگ گئی
سپارک کا 10اسٹک والے سگریٹ پیک کی منظوری کے معاملے پر اظہارِ تشویش
اسلام آبادہائیکورٹ کے6ججزکےخط کےمعاملےپراہم پیشرفت
پاکستان مئی میں آئی ایم ایف کےساتھ نئے قرض پروگرام کیلئے پرامیدہے، وزیرخزانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر