Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

لانگ مارچ میں عوام کی بڑی تعداد دیکھ کر دھوکے بازوں کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں،علی امین گنڈاپور

Now Reading:

لانگ مارچ میں عوام کی بڑی تعداد دیکھ کر دھوکے بازوں کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں،علی امین گنڈاپور
علی امین گنڈا پور

علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ لانگ مارچ میں عوام کی بڑی تعداد دیکھ کر دھوکے بازوں کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فضل الرحمان کی گفتگو پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈاپور نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فسادی و فسطائی مولوی نے قاتلانہ حملے میں عمران خان کے زخموں  کے حوالے سے جو گھٹیا گفتگو کی وہ اسکی گندی ذہنیت کی عکاس ہے۔

انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان کی ساری کی ساری سیاست ایک ڈھونگ اور گھٹیا پن کے سوا کچھ بھی نہیں ہے، دین فروش مولوی نے مذہب کا لبادہ اوڑھ کر ہمیشہ معصوم لوگوں کو گمراہ کیا،اسلام کو اپنی گندی سیاست کے لئے استعمال کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈیزل کے پرمٹ پر بکنے والے کے منہ سے اخلاقیات اور ملک کی سلامتی کی باتیں اچھی نہیں لگتیں، جعلی مولوی کا نہ کوئی نظریہ ہے نہ ہی اسے ملک سے کوئی دلچسپی یہ صرف اقتدار کا بھوکا ہے

علی امین گنڈاپور کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان گولیاں کھا کر بھی اپنی عوام میں موجود ملک کے غداروں کو للکار رہا ہے، چوروں کا ٹولہ پہلے اداروں کی عزتیں اچھالتا رہا اور اب عوامی احتساب اور چوری بچانے کی خاطر انہی کی آڑ لیے ہوئے ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ پوری قوم عمران خان کی دلیری کو سلام پیش کر رہی ہے،اور چوروں بدمعاشوں کو لعن طعن کر رہی ہے، جعلی مولوی شکست خردہ ہے،صدر پاکستان بننے کا خواب چکناچور ہونے کے بعد اسکی چیخ و پکار دیدنی ہے۔

علی امین گنڈاپور نے یہ بھی کہا کہ یہ مولوی اور اسکی جماعت سیاست سے آوٹ ہو چکے،عمران خان کا مقابلہ انکے بس کی بات نہیں، فضل الرحمان امریکہ کے ترلے کر کے اقتدار حاصل کرنا چاہتا تھا،قوم اب اس جیسے بکاؤ سیاستدانوں کا محاسبہ کر چکی ہے

ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا مقصد ہی ڈرامے کر کے اپنی اپنی چوری کو تحفظ فراہم کرنا ہے، منگل سے عمران خان کا قافلہ دوبارہ شروع ہو رہا ہے،بزدلوں میں ہمت ہے تو روک لیں۔

علی امین گنڈاپور کا یہ بھی کہنا تھا کہ چوروں اور مکاروں کا ایجنڈا ہے کہ اتنا جھوٹ بولا جائے کہ سچ دھندلا جائے، سائفر ایک حقیقت ہے اسکو کرائم منسٹر شہباز شریف قومی سلامتی کمیٹی میں خود تسلیم کر چکا ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ لانگ مارچ پر بزدلانہ کارروائیاں کروانے والے جانتے ہیں کہ عوام کا راستہ نہیں روکا جا سکتا، چوروں، مکاروں ، سازشیوں اور ظالموں کا قلع قمع عوامی انقلاب سے ہو کر رہے گا وقت قریب ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ لانگ مارچ میں عوام کی بڑی تعداد میں شرکت دیکھ کر دھوکے بازوں اور سازشیوں کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، فضل الرحمان زہریلے پراپیگنڈے پر مبنی گفتگو کر کے تخریب کاری کرنا چاہتا ہے،انشااللہ یہاں بھی یہ ناکام اور مسترد ہوگا۔

Advertisement

پی ٹی آئی کے رہنما علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ عمران خان نے کرپشن کی نہ کبھی ترغیب دی،انھوں نے ہمیشہ عوامی مفاد کی بات کی، حقیقی آزادی مارچ میں عوام کا سمندر ان ڈاکوؤں کو بہا کر لے جائے گا اور ملک کا حقیقیی تشخص بحال ہو جائے گا۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سگریٹ ٹیکس میں اضافے سے فروخت میں کمی کا رجحان
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل
نوجوان ملک میں قیمتی زرمبادلہ کمانے میں اہم کردار اداکر سکتے ہیں، وزیراعظم
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کر دی
آرمی چیف عاصم منیر کی جانب سے شہیدکسٹمزحکام کو بھرپور خراج عقیدت
گورنر سندھ کی جانب سے اسٹریٹ کرائم کا شکار افراد میں موٹر سائیکل اور چیک تقسیم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر