Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

صدر اور وزیراعظم سمیت سیاسی رہنماؤں کی ترکیہ دھماکے کی مذمت

Now Reading:

صدر اور وزیراعظم سمیت سیاسی رہنماؤں کی ترکیہ دھماکے کی مذمت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف سمیت مختلف سیاسی رہنماؤں نے ترکیہ دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترکیہ کے دارالحکومت استنبول میں دھماکہ ہوا ہے جس کی کافی سیاسی رہنماوں نے مذمت کی ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے استنبول، ترکیہ کی استقلال اسٹریٹ میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی تمام دُنیا کا مشترکہ مسئلہ ہے، ترکیہ کی حکومت اور عوام کے ساتھ دہشت گردی کے اِس واقعے کے خلاف کھڑے ہیں۔

عارف علوی نے کہا کہ زخمی افراد کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہوں، دکھ کی اِس گھڑی میں ترکیہ کی عوام کے ساتھ ہیں۔

Advertisement

وزیر اعظم شہباز شریف

استنبول کے قلب میں مشہور استقلال ایونیو میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر بےحد افسوس ہے، واقعے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعاگو ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ترک عوام اور حکومت سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

Advertisement

وزیر خارجہ بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے استنبول دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ استنبول کے مشہور تکسم اسکوائر میں ہونے والے دھماکے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرا دکھ ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم اپنے ترک بھائیوں کے ساتھ ہیں اور دھماکے میں جانبحق ترکیہ کے افراد کے خاندانوں کے ساتھ تعزیت کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ

وفاقی وزیر داخلہ نے استنبول میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس افسوسناک واقعے میں ترکیہ کی حکومت، عوام اور سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ دعا گو ہیں کہ اللّٰہ تعالی شہید ہونے والوں کے درجات بلند کرے اور اُنکے لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔

واضح رہے کہ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ترکیہ کے دارالحکومت استنبول میں دھماکہ ہوا ہے کہ جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

Advertisement

 

 

Advertisement

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 149 ویں لانگ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ
ضمنی الیکشن کے دوران موبائل و انٹرنیٹ سروس بند رکھنے کا فیصلہ
چین کے ساتھ تعلق ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید مضبوط ہورہا ہے، مریم نواز
کراچی میں دہشت گرد حملے کی تحقیقات جاری، حیران کن انکشافات
بی ڈی ایس نےلانڈھی میں غیرملکی قافلےپرحملےکی ابتدائی رپورٹ مرتب کرلی
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا 29 اپریل تک کا شیڈول جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر