Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

جون تک نلتر ایکپریس وے کا تعمیری کام مکمل ہو جائے گا، خالد خورشید

Now Reading:

جون تک نلتر ایکپریس وے کا تعمیری کام مکمل ہو جائے گا، خالد خورشید

صوبے میں ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، خالد خورشید

 وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا ہے کہ جون تک نلتر ایکپریس وے کا تعمیری کام مکمل ہو جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے گاؤں نومل ضلع گلگت کا دورہ کیا ہے جس میں انہیں سال 2021-22 میں منظور کردہ گاؤں نومل کے خصوصی منصوبہ جات 10 بیڈڈ ہسپتال اور واٹر سپلائی سکیم پر عملدرآمد کے حوالے سے بریفینگ دی گئی جبکہ انہیں نلتر ایکپریس وے کی تعمیر کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا کہ واٹر سپلائی اسکیم اور 10 بیڈڈ ہسپتال انتہائی اہمیت کے حامل منصوبے ہیں جبکہ دونوں منصوبہ جات عوام کے مطالبے اور ان کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے خصوصی طور پر منظور کئے گئے ہیں۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے حکام کو دونوں منصوبہ جات کی تعمیر معیار یقینی بناتے ہوئے مقررہ وقت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی اور واٹر سپلائی اسکیم کو فیض آباد نومل تک توسیع دینے کا اعلان بھی کیا۔

وزیراعلیٰ نے فیض آباد گاؤں نومل کے حفاظتی بند کی تعمیر کی سائٹ کا معائنہ بھی کیا اور متعلقہ حکام کو اس کی تعمیر کے حوالے سے فوری اقدامات اٹھانے کی ہدایت بھی کی۔

Advertisement

اس موقع پر وزیراعلیٰ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ آمدہ جون تک نلتر ایکپریس وے کہ تعمیر کا کام مکمل کرایا جائے گا جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے بجٹ کٹوتی اور فنڈ کی ریلیز میں تاخیر سے اہم منصوبہ جات التواء کا شکار ہورہے ہیں۔

 اہلیان نومل نے عوام کے دیرینہ مطالبے کو حل کرکے پانی اور ہسپتال کے منصوبہ جات منظور کرنے پر وزیراعلیٰ خالد خورشید کو خراج تحسین پیش کیا اور صوبے کی ترقی کے حوالے سے وزیراعلیٰ کی کاوشوں کو بھی سراہا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کے ہمراہ وزیر تعمیرات وزیر سلیم، وزیر صحت حاجی گلبر خان ، معاون خصوصی الیاس صدیقی، و دیگر  متعلقہ حکام  بھی موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نوازشریف کی صحابی رسولﷺ حضرت سعد بن ابی وقاص کے مزار پر حاضری
وزیر اعظم شہباز شریف نے انتہائی اہم شخصیت کو عہدے سے ہٹا دیا
اپنے گھر کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری؛ حکومت کا اہم اعلان
پنجاب حکومت سے موٹرسائیکل لینے کے خواہشمندوں کیلئے اہم خبر آگئی
چیف کمشنر اسلام آباد عہدے سے فارغ؛ محمد علی رندھاوا کی تعیناتی متوقع
وزیراعظم کا شہید حسنین ترمذی کے اہلخانہ کیلئے ڈیڑھ کروڑ کی مالی امداد کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر