Advertisement
Advertisement
Advertisement

سی ٹی ڈی  پنجاب کی اہم کارروائیاں، انتہائی مطلوب 02 دہشت گرد گرفتار 

Now Reading:

سی ٹی ڈی  پنجاب کی اہم کارروائیاں، انتہائی مطلوب 02 دہشت گرد گرفتار 
Advertisement

سی ٹی ڈی  پنجاب کی جانب سے اہم کارروائیوں کے دوران انتہائی مطلوب 02 دہشت گرد گرفتار کرلئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی)  پنجاب کی جانب سے راولپنڈی / اسلام آباد میں دو اہم کارروائیاں کی گئی ہیں۔

سی ٹی ڈی پنجاب نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم داعش کے انتہائی مطلوب کمانڈر خالد / محمد نبی کو گرفتار کر لیا جو کہ جعلی نام سے پاکستانی شناختی کارڈ بنوا رکھا تھا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ مبینہ دہشت گرد کے قبضہ سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے جو کہ راولپنڈی میں تخریبی سرگرمیوں میں استعمال کیا جانا تھا۔

ترجمان نے بتایا کہ دوران تفتیش دہشت گرد خالد / محمد نبی نے انکشاف کیا کہ چھ سال قبل داعش تنظیم کے سابقہ خلیفہ ابوبکر البغدادی کی بیعت کے بعد اسے بطور امیر داعش خراسان دلسوالی نور گل مقرر کیا گیا۔

Advertisement

ترجمان کے مطابق خالد / محمد نبی داعش تنظیم کو خراسان میں منظم کرنے اور داعش کے زیر قبضہ علاقہ کے دفاع اور محاذ آرائی میں ملوث رہا ہے جبکہ خالد / محمد نبی 2019 میں افغان فورسز کے ہاتھوں گرفتار ہوکر جلال آباد اور پل چرخی جیل میں قید بھی رہا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ 2021 میں طالبان حکومت آنے کے بعد پل چرخی جیل ٹوٹنے پر فرار ہوا اور غیر قانونی طور پر افغانستان سے پاکستان داخل ہوا اور اپنی شناخت چھپانے کیلئے محمد خالد کے نام سے جعلی شناختی کارڈ بنایا ۔

دوسری کارروائی میں سی ٹی ڈی پنجاب نے سول حساس ادارے کے تعاون سے داعش کے دہشت گرد فاروق عباس سکنہ پشاور کو دھماکہ خیز مواد سمیت گرفتار کیا ہے۔

مذکورہ دہشت گرد راولپنڈی/ اسلام آباد میں دہشت گردی کے منصوبے سے داخل ہوا تھا تاہم گرفتار دہشت گردوں سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف آئی اےکی بلوچستان میں کارروائیاں، بھاری مقدارمیں غیررجسٹرڈجعلی ادویات برآمد
گردشی قرضے پر اگر قابو نہ پایا گیا تو نرخوں میں اضافہ کرنا پڑے گا، آئی ایم ایف
ارجنٹ شناختی کارڈ بنوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری
مخصوص نشستیں ہمارا حق ہے، ہمیں ملنی چاہئیں، امیر مقام
غیرقانونی بھرتی کیس: پرویز الہٰی 4 اپریل کو فرد جرم کیلئے طلب
ڈی جی رینجرز سندھ کی زیر صدارت سیکیورٹی کانفرنس کا انعقاد
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر