Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت توانائی کے شعبے کی بہتری کے لیے بھرپور کوشش کر رہی ہے، مصدق ملک

Now Reading:

حکومت توانائی کے شعبے کی بہتری کے لیے بھرپور کوشش کر رہی ہے، مصدق ملک
مصدق ملک

وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ حکومت توانائی کے شعبے کی بہتری کے لیے بھرپور کوشش کر رہی ہے تاکہ لوگوں کو سستی اور پائیدار توانائی فراہم کی جا سکے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم زرعی شعبے کو استحکام کی طرف بڑھنے کے لیے حوصلہ افزائی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا پاکستان کا وژن لوگوں کی نقل و حرکت کو متحرک کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غریب لوگوں تک انرجی کی فراہمی ہماری پہلی ترجیج ہے کیونکہ بالا طبقے کو سبسڈی دینا معاشی ترقی نہیں ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت سب سے بڑا معاملہ گیس کی فراہمی ہے  کیونکہطلب اور رسد میں بہت بڑا فرق آگیا  ہے اور دوسرا بڑا معاملہ قیمتوں میں اضافہ ہے کہ غریب لوگ بڑھتے ٹیرف کو برداشت نہیں کر سکتے جس کی وجہ سے مالی استحکام بھی بڑا چیلنج ہے۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ اس وقت پچاس فیصد پیٹرولیم مصنوعات درآمد کرنا پڑتا ہے  اور پانچ سال بعد ہمیں باہر سے ستر فیصد گیس منگوانی پڑے گی ۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ آبادی بڑھ رہی ہے جس کی وجہ سے انرجی کا استعمال بڑھ رہا ہے تو ٓبادی کے تناسب سے توانائی کے ذرائع بڑھانا ہونگے ۔

انہوں نے بتایا کہ ایسی صورتحال میں ایل این جی کی درآمد اچھا آپشن ہے مگر جب عالمی سطح پر قیمتیں بڑھتی ہیں تو پاکستانی صارفین پر بوجھ پڑتا ہے جس کی وجہ سے تین سو یونٹس والوں کو آٹھ ہزار بجلی کا بل آرہا ہے اور دو سو یونٹس والے صارفین کا بل پانچ ہزار روپے تک پہنچ جاتا ہے

انہوں نے کہا کہ توانائی کے شعبے میں انڈسٹریل اور کمرشل صارفین کو یکسان مواقع فراہم کرنا ہونگے، تجارتی خسارہ بھی بڑھ رہا ہے ہمیں استحکام لانا ہوگا ۔
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا آج طے پانے کا امکان
لاہور: پاک نیوزی لینڈ میچ سے قبل سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات
پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط ملنے کا امکان
دہشتگردی صرف خیبر پختونخوا نہیں بلکہ پورے ملک کا مسئلہ ہے، بیرسٹر سیف
جسٹس قاضی فائز عیسی نے چیف جسٹس کا مختص پروٹوکول واپس کردیا
پولیس کا یونیفارم پہن کر احساس ہوا یہ کتنی بڑی ذمہ داری ہے، مریم نواز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر