Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی آئی نے فیض آباد کے مقام پر دھرنا دینے کا اعلان کردیا

Now Reading:

پی ٹی آئی نے فیض آباد کے مقام پر دھرنا دینے کا اعلان کردیا
مہنگائی

پی ٹی آئی کا سندھ بھر میں مہنگائی کیخلاف احتجاج کا اعلان

Advertisement

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 26 نومبر سے فیض آباد کے مقام پر دھرنا دینے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعہ کی صبح سے فیض آباد میں خیمہ بستی لگا دی جائے گی لیکن 26 نومبر کو عمران خان نے روکنے کا کہا تو کارکنان کو روک لیاجائےگا۔

انہوں نے بتایا کہ خبر آرہی تھی کہ عمران خان کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایاجارہا ہے جس کے لئے سیکیورٹی کے لیے سخت انتظامات کیے جارہے ہیں کیونکہ عمران خان چاہتےہیں عوام اور ان کے درمیان کوئی دیوار نہ ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت عوام کی طرف توجہ دیتی تو معیشت کی تباہی نہ ہوتی لیکن آج معیشت کی تباہی سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہورہاہے اور سیاسی انتشار سے نکلنے کا راستہ صرف انتخابات کا اعلان ہے۔

پی ٹی آئی کا فیض آباد کے مقام پر اجتماع کرنے کا اعلان، اجازت کیلئے درخواست جمع

Advertisement

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 26 نومبر کو فیض آباد کے مقام پر ایک تاریخی اجتماع کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے ۔

اس حوالے سے تحریک انصاف کی جانب سے باضابطہ طور پر اسلام آباد انتظامیہ کو درخواست دے دی گئی جو کہ علی نواز اعوان نے جمع کرائی ہے۔

درخواست میں بتایا گیا ہے کہ تحریک انصاف 26 نومبر کو فیض آباد کے مقام پر عوامی اجتماع کا انعقاد کرے گی جس دوران  چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کا ہیلی کاپٹر پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں لینڈ کرے گا۔

چئیرمین عمران خان پریڈ گراؤنڈ سے فیض آباد حقیقی آزادی مارچ کی قیادت کے لئے روانہ ہونگے۔

درخواست میں بایا گیا ہے کہ18نومبر کو اسلام آباد انتظامیہ کی اجازت سے کورال چوک سے چک بیلی موڑ روات تک ہم نے تمام قواعد کی پاسداری کرتے ہوئے ریلی نکالی گئی تھی اور تحریک انصاف کے اب تک کے تمام اجتماع پرامن طور پر منعقد کئے گئے۔

Advertisement

انہوں نے واضح کیا کہ26 نومبر کو راولپنڈی میں بھی ایک پرامن اور جمہوری عوامی اجتماع کا انعقاد کر رہے ہیں اور اسلام آباد انتظامیہ سے تحریک انصاف کی تمام تر پرامن ریلیوں کے فیض آباد تک پہنچنے کے لئے اجازت طلب کرتے ہیں۔

تاہم چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کے ہیلی کاپٹر کی پریڈ گراؤنڈ کے مقام پر لینڈنگ کی بھی اجازت دی جائے۔

پی ٹی آئی کا اسلام آباد میں ممکنہ احتجاج، انتظامیہ نے ہائی الرٹ جاری کر دیا

وفاقی دارالحکومت میں انتظامیہ نے ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے امدادی اداروں کے لیے خصوصی پلان سے متعلق مراسلہ جاری کردیا ہے۔

Advertisement

مراسلے میں اتظامیہ کی ہدایت پر ایم سی آئی کیئر 1122 کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ متعلقہ افسران اور اسٹاف کو لانگ مارچ کے دوران موبائل فون 24 گھنٹے آن رکھنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

ایمبولینسز، پیرامیڈیکل اسٹاف، متعلقہ افسران کو زمہ داریاں سونپ دی گئیں ہیں جبکہ سیکیورٹی اور ٹرانسپورٹ سیکشن کو بھی خصوصی پلان پر عمدرآمد کی ہدایت دی گئی ہے اور تمام متعلقہ اسٹاف اور افسران کا ڈیوٹی روسٹر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

مراسلے کے مطابق شہر میں تین ایمرجنسی رسپانس سینٹرز میں ایمبولینسز اور اسٹاف تعینات کئے گئے ہیں جبکہ ایمبولینسز اور سٹاف سیکٹر جی سکس،ای سیون اور گولڑہ سینٹر میں الرٹ رہے گا۔

لانگ مارچ کے دوران 4 افسران لانگ مارچ کی ڈیوٹی پر ہونگے جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر اور سیکیورٹی سپروائزر ڈیوٹی پر موجود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ٹرانسپورٹ فورمین اور میڈیکل سٹور آفیسر بھی ڈیوٹی پر موجود رہینگے اور متعلقہ اسٹاف لانگ مارچ کے دوران الرٹ رہیں اور ارد گرد ماحول پر نظر رکھیں گے۔

Advertisement

پی ٹی آئی احتجاج کے دوران ایمرجنسی اسٹاف سینٹرز کے گیٹ تالے کر بند رکھے جائیں گے جبکہ ایمرجنسی رسپانس سینٹر میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی ہوگی۔

مراسلہ میں بتایا گیا ہے کہ تمام متعلقہ اسٹاف اور افسران اپنے موبائل فون آن رکھیں اور کنٹرول روم سے رابطے میں رہیں گے اسکے علاوہ اسٹاف اور افسران کو ہر صورت میں مراسلے کی ہدایات پر عمدرآمد کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

مراسلے مین واضح کیا گیا ہے کہ ہدایات پر عملدرآمد نا کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا دے دیا
نوڈیرو ہاؤس اور ریسٹ ہاؤس لاڑکانہ صدر مملکت کی سرکاری رہائش گاہ قرار
ای سی ایل کمیٹی کی سربراہی کسی وفاقی وزیر کو نہ دینے کا فیصلہ
سی پیک منصوبے پاکستان اور بلوچستان کی ترقی کے ضامن ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان
فلسطین کی صورتحال پر 100 صحافیوں کا کھلا خط
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر