Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈینگی پر قابو پانے کیلئے صوبہ پنجاب میں موثر انسدادی کارروائیاں جاری

Now Reading:

ڈینگی پر قابو پانے کیلئے صوبہ پنجاب میں موثر انسدادی کارروائیاں جاری
Advertisement

’گزشتہ چوبیس گھنٹوں سے ڈینگی وائرس کے باعث کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی‘ سیکرٹری صحت پنجاب

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری صحت پنجاب نے کہا ہے کہ اس وقت محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب نے ڈینگی پر قابو پانے اور ڈینگی لاروا کی افزائش کو روکنے کے لیے موثر انسدادی کاروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں جس کے باعث صوباہ بھر کے ڈینگی کیسز میں کمی کا سلسلہ بتدریج جاری ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کی رپورٹ

سیکرٹری صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کے 122 مریض رپورٹ ہوئے۔ لاہور میں 38 راولپنڈی میں 21 ملتان میں 19 گوجرانولہ میں 16 فیصل آباد میں 11 شیخوپورہ میں 5 مظفر گڑھ اور نارووال میں 2 پاکپتن، میانوالی، رحیم یار خان، چکوال، وہاڑی، سرگودھا، اٹک اور سیالکوٹ میں صرف 1 ڈینگی کیس رپورٹ ہوا ۔

’گزشتہ چوبیس گھنٹوں سے ڈینگی وائرس کے باعث کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی‘ سیکرٹری صحت پنجاب

Advertisement

سیکرٹری صحت پنجاب کی رپورٹ کے مطابق رواں سال سے اب تک پنجاب بھر میں ڈینگی کے 17,339 مریض رپورٹ ہوئے ہیں تاہم رواں سال سے صرف لاہور میں ڈینگی کے کل 7,463 کیسز سامنے آئے۔

ہلاکتوں کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈینگی بخار سے 38 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں رواں سال سے اب تک لاہور میں 18 راولپنڈی میں 11 گوجرانولہ میں 4 ملتان میں 2 جبکہ فیصل آباد، ساہیوال اور گجرات میں ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی۔

اس وقت لاہور سمیت صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 839 مریض داخل ہوئے ہیں جن میں سے صرف لاہور کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 405 مریض داخل ہوئے۔ گزشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے صوبہ پنجاب کے 271,916 ان ڈور مقامات اور59,124 کے آؤٹ ڈور مقامات کوچیک کیا جن میں سے1608 مقامات سے لاروا برآمد ہوا گزشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے لاہور میں 125,330 ان ڈور مقامات کو چیک کیا۔ 17,792 آؤٹ ڈور مقامات کوچیک کیا جہاں لاہور کے 1459 مقامات سے ڈینگی لاروے کو تلف کیا گیا۔

’عوام کورونا کےساتھ ڈینگی سے بچاؤ کے لئے بھی احتیاطی تدابیر اپنانے‘ سیکرٹری صحت ارشاد احمد

سیکرٹری صحت ارشاد احمد نے پنجاب کی مساجد میں آنے والے نمازیوں کو ڈینگی کے بارے آگاہی دینے کے حوالے سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں، گھر کے اندر اور باہر پانی کھڑا نہ ہونے دیں اورعوام صفائی کا خاص خیال رکھ کر ڈینگی مچھر کی افزائش کو روکنے میں اہم کردار ادا کریں۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
رواں مالی سال کی معاشی کارکردگی رپورٹ جاری
آصف علی زرداری سے ایران اور فلسطین کے سفراء کی الگ الگ ملاقات
وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جوبائیڈن کا خط
شانگلہ حملے کے ملزمان کو کٹہرے میں لائیں گے ، وزیر داخلہ
وادی نیلم میں بارش اوربرفباری کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی
وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر