Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

میں پھر سڑکوں پر نکلوں گا اور اسلام آباد کی کال دوں گا، عمران خان

Now Reading:

میں پھر سڑکوں پر نکلوں گا اور اسلام آباد کی کال دوں گا، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میں پھر سڑکوں پر نکلوں گا اور اسلام آباد کی کال دوں گا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایک روز پہلے پتا چل گیا تھا مجھے وزیر آباد یا گجرات میں مارنے کا منصوبہ بنایا ہوا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ پچھلے چھ ماہ کی تفصیل آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں، امریکی انڈر سیکریٹری آف اسٹیٹ نے مجھے ہٹانے کی دھمکی دی، اگلے روز پارلیمنٹ میں عدم اعتماد کی تحریک جمع کرا دی گئی، اراکین پارلیمنٹ کی منڈی لگی ہوئی تھی، اراکین کو خریدنے کیلئے چوری کا پیسہ لگایا گیا پر ہم نے فیصلہ کیا اس آکشن میں حصہ نہیں لیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم نے وہ کیا جو پہلے کبھی نہیں کیا، 10 اپریل کو جس طرح لوگ سڑکوں پر نکلے میں حیران ہو گیا، ہم نے عدم اعتماد کی ناکامی کیلئے لوگوں کو نہیں خریدا، عدم اعتماد کے بعد لاکھوں لوگ خود احتجاج کرنے کیلئے باہر نکلے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے عوام میں ہی واپس جانا تھا، 25 مئی کو لانگ مارچ کا اعلان کیا جس میں عوام نے بھرپور شرکت کی، ہمارا لانگ مارچ روکنے کیلئے انہوں نے گھروں میں گھس کر تشدد کیا، انہوں نے ہماری حکومت میں 3 لانگ مارچ کئے، کیا ان کے لئے لانگ مارچ جائز اور ہمارے لئے حرام ہے؟

Advertisement

https://www.youtube.com/watch?v=oXgl04zjcPo

عمران خان نے کہا کہ قوم نے امپورٹڈ حکومت کو مسترد کر دیا ہے، مجھے عوام اس لیے ووٹ دیتے ہیں کہ لوگ ان سے تنگ ہیں، 17 جولائی کے ضمنی الیکشن میں حکومتی مشینری استعمال کی گئی، ضمنی انتخابات میں الیکشن کمیشن نے ان کی مدد کی، ہمارے ایم پی ایز کو دھمکایا جا رہا تھا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ توشہ خانہ کا سارا ریکارڈ وہیں پڑا ہے، توشہ خانہ میں چوری کی کوئی گنجائش ہی نہیں ہے، بعد میں پتا چلا یہ فارن فنڈنگ نہیں ممنوعہ فنڈنگ تھی، مجھے نااہل کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کو استعمال کیا جا رہا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ یہ اربوں روپے چوری کر کے ملک سے باہر لے گئے، اسحاق ڈار نے بیان دیا کہ شریف فیملی کیلئے منی لانڈرنگ کرتا رہا، نواز شریف خود مانتا ہے ایوان فیلڈ فلیٹس ان کے ہیں، ان کی باہر اربوں روپے کی پراپرٹیز ہیں، پی ٹی آئی واحد پارٹی ہے جس نے لیگل فنڈنگ اکٹھی کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس ڈونرز ہیں پر ان کے پاس کچھ نہیں، ایف آئی اے ہمیں نقصان پہنچا رہی ہے، تحریک انصاف کا 40 ہزار فنڈنگ ڈیٹا بیس ہے، جب سے یہ حکومت آئی صحافیوں کے ساتھ ناروا سلوک اپنایا گیا، ارشد شریف کے ساتھ جو ہوا قوم انہیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی واحد پارٹی ہے جس نے لیگل فنڈنگ اکٹھی کی، عوام بار بار بتا رہی ہے کہ وہ کیا چاہتی ہے کیونکہ اب لوگوں کو پتہ ہے کیا ہو رہا ہے، ضمنی انتخاب میں 9 نشستوں پر کھڑا ہوا، 9 میں سے 8 سیٹوں پر جیتا، ورلڈ ریکارڈ بنایا۔

Advertisement

عمران خان نے کہا کہ انہوں نے مجھے قتل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، چار لوگوں نے مجھے مروانے کا فیصلہ بند کمرے میں کیا ہے، میں نے ویڈیو بنوا کر رکھی ہوئی ہے، مجھے گولی سازش کے تحت لگی، جو کچھ وزیر آباد میں ہوا یہ میں نے 24 ستمبر کو بتا دیا تھا، مجھے یقین تھا عوام سمندر کی طرح باہر نکلیں گے، یہ عوام کو نہیں روک سکتے۔

چیئرمین پارٹی نے کہا کہ راناثنااللہ نے ماڈل ٹاون میں نہتے افراد پر گولیاں چلائیں، عابد شیر علی کے والد نے راناثنااللہ پر 18 قتل کا الزام لگایا ہے، وزیرآباد پہنچنے سے ایک دن پہلے انہوں نے مجھے مارنے کا پلان بنایا ، ایک برسٹ چلا تو میری ٹانگ پر گولیاں لگیں، جب گرا تو ایک اور برسٹ چلا، گولیاں میرے اوپر سے گزریں، اگر میں نہ گرتا تو پھر میں نے بچنا ہی نہیں تھا، یہ سب منصوبہ بندی کے تحت ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے کارکن نے اسے بہادری سے پکڑا، جس نوجوان نے ملزم کو پکڑا اسے سلام پیش کرتا ہوں، نوجوان نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملزم کو پکڑا۔

انہوں نے کہا کہ زرداری کو سندھ میں ہرا کر دکھاؤں گا، سندھ کے لوگ زرداری سے تنگ ہیں، شریف خاندان کسی بھی سیٹ پر مجھ سے مقابلہ کر لے، قانون سب کیلئے برابر ہے، قانون کی بالاستی ہوتی ہے تو کرپشن ختم ہو جاتی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ملک کی سب سے بڑی پارٹی کے سربراہ کو انصاف نہیں مل رہا، میرے خلاف جاسوسی کرنے کیلئے میرے نوکروں کو پیسے دیے گئے، ملک کی سب سے بڑی پارٹی کے لیڈر کو قتل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، جیسے ہی میں ٹھیک ہوں گا پھر باہر نکلوں گا، جن کا جینا مرنا پاکستان میں ہے ان پر تشدد کیا جاتا ہے۔

چیئرمین پارٹی نے مزید کہا کہ ٹھیک ہونے کے بعد اسلام آباد کی کال دوں گا۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کی ہدایت پر قطر سے9سال قبل معاہدے کی دوبارہ منظوری
پنجاب میں کسان کی مشکلات کم نہ ہو سکیں, اراکین اسمبلی بھی ایوان میں چیخ اٹھے
 وزیراعظم کی ہدایت پر صوبوں کوزیادہ گندم خریداری کیلئےخط لکھا ہے، رانا تنویر حسین
مشیراطلاعات بیرسٹرسیف کافیصل کریم کنڈی کےبیان پرردعمل
ننکانہ صاحب میں وقف املاک پرغیرقانونی تعمیرات سےمتعلق توجہ دلاؤ نوٹس
اظہار الحسن نے قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل نہ ہونے کا مسئلہ اٹھا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر