Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

گلگت میں گندم کی کاشت کاری کے فروغ کے لئے خصوصی منصوبہ شروع کر رہے ہیں، خالد خورشید

Now Reading:

گلگت میں گندم کی کاشت کاری کے فروغ کے لئے خصوصی منصوبہ شروع کر رہے ہیں، خالد خورشید

صوبے میں ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، خالد خورشید

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا ہے کہ گلگت میں گندم کی کاشت کاری کے فروغ کے لئے خصوصی منصوبہ شروع کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے ضلع نگر کے دورافتادہ وادی بر چھلت کا دورہ کیا جس کے دوران وزیر اعلیٰ سے مختلف عوامی وفود نے ملاقات کی۔

دورے کے موقع پر صوبائی صدر پی ٹی آئی گلگت بلتستان خالد خورشید سے لانگ مارچ آرگنائزنگ کمیٹی حلقہ 4 و دیگر پارٹی رہنماؤں و کارکنان نے بھی ملاقات کی۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت دور دراز علاقوں کی یکساں تعمیر و ترقی کی کوشاں ہے؛ دور دراز علاقوں کے لوگوں تک تعلیم، صحت، بہتر سڑکیں، بجلی و دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے اپنے پہلے سال ہی ہر حلقے میں 1 ارب سے زائد کی تاریخی اے ڈی پی دی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس منصوبہ جات پر عملدرآمد شروع ہو چکا ہے، جتنی اسکیمیں گزشتہ 1 سال میں مختلف فورمز سے منظور ہوئی ہیں وہ سابق حکومتوں کے دس سالہ دور میں منظور کردہ کل منصوبہ جات سے زائد ہیں۔

Advertisement

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی خصوصی توجہ کے سبب گلگت بلتستان کے ہر علاقے کیلئے جامع ترقیاتی پیکیج میں مختلف میگا منصوبہ جات منظور ہوئے، شاہراہ نگر اس کی ایک بڑی مثال ہے۔ گلگت شندور روڈ پر تیزی سے کام جاری ہے، استور ویلی روڈ کے منصوبے کی ٹینڈرنگ کا عمل شروع ہوا ہے۔

خالد خورشید نے کہا کہ صوبائی حکومت نے دیگر اضلاع کے ساتھ ضلع نگر کی ترقی پر بھی خصوصی توجہ دے رہی ہے، چھلت بریج سمیت دیگر بڑے منصوبے شروع کئے گئے ہیں جن کی تکمیل سے ضلع نگر کے عوام کے دیرینہ مسائل حل ہونگے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گلگت  بلتستان کو زرعی اجناس، لائیوسٹاک و فشریز کے پیداوار میں خود کفیل بنانے اور ان شعبہ جات کی ترقی کے ذریعے غربت کے خاتمے کیلئے 1 ارب کا خصوصی منصوبہ شروع کیا ہے۔ گلگت بلتستان میں مقامی سطح پر گندم کی کاشت کاری کے فروغ کے لئے خصوصی منصوبہ شروع کر رہے ہیں جس کے ذریعے مقامی کاشت کاروں کو گندم کی سپورٹ پرائس دی جائیگی۔

خالد خورشید نے کہا کہ صحت عامہ کے نظام میں اصلاحات پر تیزی سے کام جاری ہے جس کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں جس کی بڑی مثال پہلی بار ضلع نگر کے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں آپریشنز ہونا ہے، اب ضلع نگر کے عوام کو آپریشنز اور علاج معالجے کیلئے گلگت آنا نہیں پڑے گا، ڈی ایچ کیو کی مکمل فعالیت کے بعد اب ہم اضلاع کے اندر دو دراز علاقوں میں علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی کے جامع اقدامات کرینگے۔

ان کا کہنا تھا کہ ضلع غذر کا ڈی ایچ کیو بھی فعال ہو چکا ہے۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے واضح کیا کہ محکمہ برقیات کو ہدایت کی گئی ہے لوگ جتنا بجلی استعمال کرتے ہیں بالکل اسی حساب سے شفافیت کے ساتھ بلات کی وصولی کریں۔

Advertisement

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا کہ قوم تاریخ کے اہم ترین موڑ سے گزر رہی ہے، چیئرمین عمران خان حقیقی آزادی کی تحریک کو لیکر میدان میں لڑ رہے ہیں، ہمارے آباد و اجداد نے آزادی کیلئے جنگ لڑی اور ہمیشہ سچ کا ساتھ دیا، ہم نے اپنے بزرگوں کی اس روایت کو برقرار رکھتے ہوئے تاریخ کے اہم ترین موڑ پر عمران خان کی حقیقی آزادی کی تحریک میں پورے جوش و جذبے اور ولولے کیساتھ شرکت کرنی ہے۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے متعلقہ حکام کو بر روڈ کی تعمیر نو، دہیتر پاور پراجیکٹ اور دیگر غیر فعال پاور سٹیشنز کو فوری طور پر بحال کرنے کے احکامات بھی دیئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اپنے گھر کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری؛ حکومت کا اہم اعلان
پنجاب حکومت سے موٹرسائیکل لینے کے خواہشمندوں کیلئے اہم خبر آگئی
چیف کمشنر اسلام آباد عہدے سے فارغ؛ محمد علی رندھاوا کی تعیناتی متوقع
وزیراعظم کا شہید حسنین ترمذی کے اہلخانہ کیلئے ڈیڑھ کروڑ کی مالی امداد کا اعلان
ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کیلئے مناسب اقدامات اٹھارہے ہیں، وزیراعظم
پی ٹی آئی رہنما رہائی کے لیے ڈیل نہیں کریں گے، یاشمین راشد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر