یونیورسٹی کےاطراف ٹریفک پلان موثر نہ ہونے کے سبب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں شٹل سروس بند ہونے کے باعث انٹری ٹیسٹ میں شرکت کی کوشیش میں طلبہ کئی کلومیٹر پیدل چلنے پر مجبور ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ملتان کی بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی میں میڈیکل کالجوں کےانٹری ٹیسٹ میں طلبہ ٹریفک جام میں پھنس کر رہ گئے ٹریفک پلان موثر نہ ہونے کی وجہ سے والدین اور طلبہ کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
بول ذرائع کے مطابق بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کےاندراور باہر 7 کلو میٹر تک گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ٹریفک بلاک ہونےکی وجہ سےشٹل سروس بھی بند ہوگئی جس کے باعث انٹری ٹیسٹ شروع ہونے سے چند لمحوں قبل تک طلبہ کئی کئی کلومیٹر پیدل چلنے پر مجبور رہے۔
واضح رہے بہاء الدین زکریا یونیورسٹی میں اس سال جنوبی پنجاب سے 17 ہزار نو سو سے زائد طلبہ شریک ہورہے ہیں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News