Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک کے کونے کونے میں براڈ بینڈ سروسز کی فراہمی ہماری ترجیح ہے، امین الحق

Now Reading:

ملک کے کونے کونے میں براڈ بینڈ سروسز کی فراہمی ہماری ترجیح ہے، امین الحق
امین الحق

امین الحق نے کہا کہ ملک کے کونے کونے میں براڈ بینڈ سروسز کی فراہمی ہماری پہلی ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکینش سید امین الحق کی چیف ایگزیکٹیو آفیسر(سی ای او) زونگ وانگ ہووا سے ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں اسپیکٹرم، فائیو جی، کینکٹوٹی اور معیاری ٹیلی کام سروسز کی فراہمی کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے کہا کہ ملک کے کونے کونے میں براڈ بینڈ سروسز کی فراہمی ہماری پہلی ترجیح ہے، سروسز کے معیار کو بہتر کرنے کے لیئے ٹیلی کام سیکٹر کو اپنے انفراسٹرکچر کو اپ گریڈ کرنا ہوگا۔

امین الحق نے مزید کہا کہ سیلولر موبائل آپریٹرز کے مسائل اور ٹیکس ایشوز کو حل کرنے کے لیئے ہر ممکن اقدامات کررہے، ڈیجیٹل ورلڈ کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے آئندہ سال فائیو جی لانچنگ کیلئے پرعزم ہیں۔

Advertisement

وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے زونگ کی سیلاب زدہ علاقوں میں سروسز کے حوالے سے اقدامات کی تعریف بھی کی۔

سی ای او زونگ وانگ ہووا نے ملاقات میں کہا فائیو جی لانچنگ میں زونگ وزارت آئی ٹی کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیلئے تیار ہے، جلد ہی ای کامرس کیلئے مائیکروفنانس طرز کی ایپلی کیشن متعارف کروارہے ہیں۔

ملاقات میں ایڈیشنل سیکرٹری(انچارج ) وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن محسن مشتاق اور وزارت کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایرانی صدر کے دورے کے بعد پاک ایران مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا
پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکہ کا اہم بیان آگیا
صوبوں کی ترقی کے لیے اہم فیصلے کرنے ہوں گے، وزیراعظم
‘پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 20 کلو آٹے کا تھیلا 800 روپے سستا ہوا’
بشام واقعہ؛ نان کسٹم پیڈ گاڑی استعمال ہونے کے تناظر میں آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ
ہندو جیم خانہ سے متعلق کیس میں سندھ حکومت، ناپا اوردیگرفریقین سے تجاویز طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر