Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

صدر مملکت سے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس کی ملاقات، عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

Now Reading:

صدر مملکت سے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس کی ملاقات، عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
صدر مملکت

صدر مملکت سے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس کی الگ الگ ملاقاتیں ہوئی ہیں جس میں انہیں عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایوان صدر میں صدر مملکت ڈاکڑ عارف علوی سے چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات کے دوران ملکی سلامتی اور سکیورٹی صورتحال پر گفتگو کی گئی اور جوائینٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد بھی پیش کی گئی۔

علاوہ ازیں ایوان صدر میں صدر مملکت ڈاکڑ عارف علوی سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ملاقات بھی ہوئی ہے۔

 

Advertisement

ملاقات میں ملکی سلامتی اور سکیورٹی صورتحال پر گفتگو کی گئی جبکہ آرمی چیف کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد بھی دی گئی۔

سید عاصم منیرکا مختصرتعارف

Advertisement

لیفٹننٹ جنرل عاصم منیر منگلا میں ٹریننگ اسکول سے پاس آؤٹ ہوئے اور فوج میں فرنٹئیر فورس رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔ انہوں نے موجودہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ماتحت بریگیڈیئر کے طور پرفورس کمانڈ ناردرن ایریاز میں فوج کی کمان سنبھالی۔

لیفٹننٹ جنرل عاصم منیر کو 2017 میں ڈی جی ملٹری انٹیلیجنس مقرر کیا گیا۔ اور اگلے سال اکتوبر میں پاکستان کی خفیہ ایجنسی انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کا سربراہ بنا دیا گیا تاہم وہ مختصر عرصے کیلئے اس عہدے پر فائض رہے۔

ساحرشمشاد مرزاکا مختصر تعارف

لیفٹیننٹ جنرل ساحرشمشاد مرزا کا تعلق سندھ رجمنٹ سے ہے جو گذشتہ 7 برس کے دوران اہم عہدوں پر تعینات رہے اور اس وقت ٹین کور جسے راولپنڈی کور بھی کہا جاتا ہے کی کمان کر رہے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا بطور ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز میڈیا کی توجہ حاصل کیے رکھی۔ وہ جی ایچ کیو میں جنرل راحیل شریف کی کور ٹیم کا حصہ تھے جس نے شمالی وزیرستان میں تحریک طالبان پاکستان کے خلاف آپریشن کی نگرانی کی اور کواڈریلیٹرل کوآرڈی نیشن گروپ میں بھی کام کرتے رہے۔

لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا گلگت بلتستان میں اصلاحات کے لیے بننے والی کمیٹی کا بھی حصہ تھے۔ وہ پاکستان، افغانستان، چین اور امریکا پر مشتمل اس گروپ کا بھی حصہ رہے جس نے بین الافغان مذاکرات میں ثالثی کا کردارادا کیا تھا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ضمنی انتخابات؛ لاہور، ڈی جی خان، قصور، گجرات سمیت دیگرشہروں میں دفعہ144نافذ
مظفرآباد:مسافروین کھائی میں جاگری، 7 افراد جاں بحق
زیرحراست ملزم کی ہلاکت؛ سابقہ ایس پی کلفٹن نیئرالحق براہ راست قتل کامرکزی ملزم قرار
وزیراعلٰی سرفراز بگٹی کا بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے دوران ہلاکتوں پر اظہار افسوس
ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ایئرچیف ظہیراحمدبابرسدھوسے ملاقات
بانی پی ٹی آئی نے اپنے دورمیں صرف تلخیاں بڑھائیں، مولا بخش چانڈیو
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر