Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

آزاد کشمیر میں 32 سال کے بعد بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ہونے جا رہا ہے، سردار تنویر الیاس

Now Reading:

آزاد کشمیر میں 32 سال کے بعد بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ہونے جا رہا ہے، سردار تنویر الیاس
سردار تنویر الیاس

حکومت میں آکر اپنے وعدے وفا کریں گے، سردار تنویر الیاس

  سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں 32 سال کے بعد بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ہونے جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر کے وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان سے سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی وزیراعظم ہاؤس مظفرآباد میں ملاقات ہوئی ہے جس میں آزاد کشمیر کے آمدہ بلدیاتی انتخابات، مالیاتی امور، ترقیاتی عمل اور پی ایس ڈی پی کے منصبوبہ جات کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

 اس موقع پر سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر تعمیر وترقی کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے جبکہ آزاد کشمیرکے اندر 32 سال کے بعد بلدیاتی انتخابات کا انعقا د بھی ہونے جا رہا ہے۔

حکومت آزاد کشمیر کی توقع ہے کہ وفاقی حکومت آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی اور بلدیاتی انتخابات کے انتظامات کے سلسلہ میں آزاد کشمیر حکومت کے ساتھ تعاون کرے گی جبکہ اپوزیشن کی جماعتیں وفاقی حکومت کو سیکیورٹی نہ دینے کا بول رہی ہیں۔

سردار تنویر الیاس نے کہا کہ مظفرآباد کی خوبصورتی کے لیے ماسٹر پلان تیار ہے جبکہ آزاد کشمیر کے مختلف پراجیکٹ وفاقی حکومت کی طرف سے بجٹ میں کٹوتی کے باعث التواء کا شکار ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے حالیہ جاری پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے منصوبے جو کہ مکمل نہیں ہوئے ان کومکمل کرنے کے لیے وفاقی حکومت آزاد کشمیر حکومت کے ساتھ تعاون کرے۔

اس موقع پر سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو یقین دلایا کہ آزادکشمیر کے مالیاتی مسائل کا معاملہ وہ وفاقی حکومت سے اٹھائیں گے اور اس سلسلہ میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے کہا کہ وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر پی ایس ڈی پی کے منصوبے نامکمل چھوڑ ے ہیں اور ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی کے باعث تعمیر وترقی کا عمل سست روی کا شکار ہے، وفاقی حکومت آزاد کشمیر میں پی ایس ڈی پی کے منصوبے مکمل کرے تاکہ آزاد خطہ کی بحالی و تعمیر نو کا کام مکمل ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں سیاحت کا بہت پوٹینشل ہے، حکومت کی کوشش ہے کہ سیاحت کو انڈسٹری کا درجہ دے کر اس میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کروائی جائے تاکہ ریاست کی آمدن بھی بڑے اور لوگوں کو مقامی سطح پر روزگار کے مواقعے میسر آئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاحت کے شعبہ سے آزاد کشمیر کا مستقبل منسلک ہے جبکہ اس سلسلہ میں حکومت آزاد کشمیر نے اپنی جانب سے بجٹ میں خطیر رقم بھی مختص کی ہے تاہم ترقیاتی فنڈز میں کمی کے باعث حکومت کو مسائل کا سامنا ہے۔

Advertisement

وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس نے مزید کہا کہ آزاد کشمیرمیں گزشتہ تین دھائیوں سے انتخابات نہیں ہوئے، پی ٹی آئی نے اپنے انتخابی منشور میں عوام سے وعدہ کیا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کروا کر اقتدار نچلی سطح پر منتقل کیا جائے گا جس کو عملی جامہ پہناتے ہوئے حکومت بتیس سال بعد اقتدار نچلی سطح پر منتقل کرنے جارہی ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کابلوچستان اورکےپی میں شدیدبارشوں سےجانی ومالی نقصان پراظہارافسوس
ملک میں مقیم غیر ملکی شہریوں کی حفاظت کویقینی بنانےکیلئے پُرعزم ہیں، دفترخارجہ
اسلام آبادکےتجارتی مرکزبلیوایریامیں پٹرول ٹینکرمیں آگ لگ گئی
سپارک کا 10اسٹک والے سگریٹ پیک کی منظوری کے معاملے پر اظہارِ تشویش
اسلام آبادہائیکورٹ کے6ججزکےخط کےمعاملےپراہم پیشرفت
پاکستان مئی میں آئی ایم ایف کےساتھ نئے قرض پروگرام کیلئے پرامیدہے، وزیرخزانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر