Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان ہی سندھ کو ترقی کے راستے پر لے جا سکتے ہیں، مبین جتوئی

Now Reading:

عمران خان ہی سندھ کو ترقی کے راستے پر لے جا سکتے ہیں، مبین جتوئی

مبین جتوئی نے کہا ہے کہ عمران خان ہی جو سندھ کو ترقی کے راستے پر لے جا سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ اور گورنر سندھ کی ملاقات پر پی ٹی آئی جنرل سیکریٹری سندھ مبین جتوئی نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم اور پی پی کے درمیان وسائل اور عہدوں کی بندر بانٹ جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ چیف منشی اور پیراشوٹر گورنر سندھ کے عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم اور پی پی کی “آؤ مل کر کھاتے ہیں” کی سیاست عوام اچھی طرح جانتے ہیں، ایم کیو ایم نورا کشتی کے بجائے سندھ اسمبلی میں ٹریژری بنچوں پر بیٹھے ہیں۔

 مبین جتوئی نے کہا کہ دونوں جماعتیں سندھ کے وسائل پر کئی دہائیوں سے قابض ہیں، ایم کیو ایم اور پی پی کے معاہدے ڈرامہ، یہ بلدیاتی انتخابات کے حق میں نہیں ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات ہوتے تو دونوں جماعتوں کو اپنی حیثیت معلوم ہو جاتی، ایم کیو ایم نے سندھ کے شہری اور پی پی نے دیہی علاقوں کی تباہی میں کوئی کثر نہیں چھوڑی ہے جبکہ ان دونوں جماعتوں نے سندھ کو محرومیوں کے سوا کچھ نہیں دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے عوام اب مسائل کے حل کے لیے پی ٹی آئی اور عمران خان کی طرف دیکھ رہے ہیں جبکہ حقیقی آزادی کی جدوجہد میں سندھ کے عوام بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔

     جنرل سیکریٹری سندھ مبین جتوئی نے مزید کہا کہ عمران خان واحد لیڈر ہیں جو سندھ کو محرومیوں سے نکال کر ترقی کے راستے لے جا سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
زیرحراست ملزم کی ہلاکت؛ سابقہ ایس پی کلفٹن نیئرالحق براہ راست قتل کامرکزی ملزم قرار
وزیراعلٰی سرفراز بگٹی کا بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے دوران ہلاکتوں پر اظہار افسوس
ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ایئرچیف ظہیراحمدبابرسدھوسے ملاقات
بانی پی ٹی آئی نے اپنے دورمیں صرف تلخیاں بڑھائیں، مولا بخش چانڈیو
سگریٹ ساز کمپنیوں کا کاروبار و تجارت کی آڑ میں بنیادی قواعد و ضوابط سے انحراف
سگریٹ پر فیڈرل ڈیوٹی بڑھانے کے فیصلے سے ریونیو میں نمایاں اضافہ، کھپت میں کمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر