Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاہور ہائیکورٹ، مونس الہیٰ نے ایک اور نیب طلبی نوٹس کیخلاف درخواست دائر کردی

Now Reading:

لاہور ہائیکورٹ، مونس الہیٰ نے ایک اور نیب طلبی نوٹس کیخلاف درخواست دائر کردی

مونس الہیٰ

مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہیٰ نے لاہور ہائیکورٹ میں ایک اور نیب طلبی نوٹس کیخلاف درخواست دائر کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سابق وفاقی وزیر چوہدری مونس الہیٰ اور آر وائی کے شوگر ملز کے سی ای او منیر حسین نے امجد پرویز ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی۔

عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں چیئرمین نیب، ڈی جی نیب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ نیب نے آر وائی کے شوگر ملز کے شیئرز کا ریکارڈ طلب کیا ہے۔ طلبی نوٹس واجد بھٹی، منیر حسین سمیت دیگر کو طلب کیا گیا جو کبھی آر وائی کے شوگر ملز کے کبھی شیئر ہولڈر نہیں رہے۔

درخواست میں بتایا گیا کہ ایف آئی اے رحیم یار خان شوگر ملز کے معاملے کی تمام تحقیقات مکمل کر چکا ہے اور لاہور ہائیکورٹ رحیم یار خان شوگر ملز سے متعلق ایف آئی اے کے مقدمہ کو خارج کر چکی ہے۔

Advertisement

موقف میں بتایا گیا کہ نیب نے بھی اسی شوگر ملز سے متعلق 20 سال انکوائری کی اور انکوائری کو بند بھی کر دیا۔ درخواستگزاروں کو محض ہراساں کرنے کے لئے نیب نے طلبی کا نوٹس بھجوایا ہے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ نیب نے مکینکل طریقے سے اور عدالتی ذہن استعمال کیے بغیر طلبی کا نوٹس بھجوایا اور درخواست گزار اور انکے اہلخانہ کی کردار کشی کیلئے بھی نیب نے نوٹس بھجوایا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ نیب کے 20 اور 27 اکتوبر کو بھجوائے گئے طلبی نوٹسز غیر قانونی قرار دے کر کالعدم کیے جائیں، درخواست کے حتمی فیصلے تک نیب کو انکوائری سے روکا جائے۔

لاہور ہائیکورٹ

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کی ہدایت پر قطر سے9سال قبل معاہدے کی دوبارہ منظوری
پنجاب میں کسان کی مشکلات کم نہ ہو سکیں, اراکین اسمبلی بھی ایوان میں چیخ اٹھے
 وزیراعظم کی ہدایت پر صوبوں کوزیادہ گندم خریداری کیلئےخط لکھا ہے، رانا تنویر حسین
مشیراطلاعات بیرسٹرسیف کافیصل کریم کنڈی کےبیان پرردعمل
ننکانہ صاحب میں وقف املاک پرغیرقانونی تعمیرات سےمتعلق توجہ دلاؤ نوٹس
اظہار الحسن نے قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل نہ ہونے کا مسئلہ اٹھا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر