Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیرآباد: حقیقی آزادی مارچ کا دوبارہ آغاز ہوگیا

Now Reading:

وزیرآباد: حقیقی آزادی مارچ کا دوبارہ آغاز ہوگیا
حقیقی آزادی مارچ

پاکستان تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ کا آج سے دوبارہ آغاز ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کا لانگ مارچ جہاں سابق وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کے باعث عارضی طور پر ختم کردیا تھا آج سے ایک بار پھر اسی مقام سے حقیقی آزادی کے مارچ کا آغاز کردیا گیا ہے۔

نیا کنٹینر تیار اور سیکیورٹی کی صورتحال:

 لانگ مارچ پر فائرنگ کے واقعہ کے بعد قائدین کیلئے نیا کنٹینر تیار کیا گیا ہے جس ہر بلٹ پروف شیشہ لگانے کے علاوہ دیگر حفاظتی اقدامات بھی کئ جارہے ہیں جبکہ لانگ مارچ کی سکیورٹی کے لئے پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات ہو گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا بیان:

Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ لانگ مارچ میں شامل پی ٹی آئی قیادت اور شرکاء کو ہر شہر میں مکمل سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ روٹ کے راستے کی عمارتوں کی چھتوں پر سنائپرزکمانڈوز تعینات کیے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ 15ہزار پولیس اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دیں گے جبکہ پولیس کنٹرول روم24گھنٹے کام کرے گا اور لانگ مارچ کی ڈرون اورسی سی ٹی وی کیمروں سے تسلسل کے ساتھ نگرانی کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ لانگ مارچ کے گرد2درجاتی سکیورٹی حصار بنایا جائے گا اسکے علاوہ کنٹینر پربلٹ پروف روسٹرم اوربلٹ پروف شیلڈز کا استعمال یقینی بنانے کیلئے ہدایات جاری کردی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہہر ضلع میں پولیس اورانتظامیہ کے آفیسرزکوکو آرڈینیشن کیلئے مامور کیا گیا ہے اور واضع کردہ سکیورٹی پلان پر من وعن عملدرآمد یقینی بنایاجائے گا۔

حلیم عادل شیخ کا ویڈو پیغام:

حقیقی آزادی کے حوالے سے سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ جہاں پر لانگ مارچ رکا تھا وہیں سے ہی آج شروع ہوگا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ جنہوں نے لانگ مارچ کو روکنا چاہا لیکن نہیں رکا، جھکانا چاہا نہیں جھکے اور اسی جذبے کے ساتھ عوام کے ساتھ ہیں، اللہ تعالیٰ نے عمران خان پاکستان کے لئے چنہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا مطلب کیا لاالہ الااللہ اسی بنیاد پر ملک بنا تھا، اس کی تکمیل ہوکر رہے گی جدو جہد جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ راولپنڈی میں چیئرمین عمران لانگ مارچ کو جوائن کریں گے اور راولپنڈی پہنچنے پر پورے پاکستان سے قافلے پہنچے گے۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا تھا کہ وہ جمعرات کو وزیر آباد میں پارٹی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور دیگر ساتھیوں کے ساتھ لانگ مارچ میں شرکت کریں گے۔

انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ “شاہ صاحب جی ٹی روڈ پر لانگ مارچ کی قیادت کریں گے اور میں فیصل آباد ڈویژن سے مارچ کی قیادت کروں گا۔”

پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع سے قافلے کی قیادت کریں گے جبکہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان اور مراد سعید مالاکنڈ ریجن سے مظاہرین کی قیادت کریں گےجبکہ  پی ٹی آئی کے سینئر رہنما پرویز خٹک پشاور اور ہزارہ ڈویژن سے احتجاجی ریلی کی قیادت کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
‘پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 20 کلو آٹے کا تھیلا 800 روپے سستا ہوا’
بشام واقعہ؛ نان کسٹم پیڈ گاڑی استعمال ہونے کے تناظر میں آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ
بڑی ہلچل؛ علی محمد خان نے اہم اعلان کردیا
سرکاری و نجی اداروں میں کام کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری
مولانا کوعوام نے مستردکیا اور وہ بدلہ جمہوریت سے لینا چاہتے ہیں، فیصل کریم کنڈی
کراچی میں دودریا کے قریب خودکشی کی کہانی کانیاموڑ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر