آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی چھٹی کی درخواست منظور کر لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے عمرے کی ادائیگی کے لیے 14 دن کی چھٹی مانگ رکھی تھی جو کہ اب منظور کر لی گئی ہے۔
آئی جی پنجاب آج سے 14 روز کی چھٹی پر چلے گئے ہیں۔
ایڈیشنل آئی جی ایلیٹ کنور شاہ رخ کو آئی جی پنجاب کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔
کنور محمد شاہ رخ گریڈ 21 کے پولیس آفیسر ہیں، فیصل شاہکار کے چھٹی پر جانے کے باعث ان کو چارج دیا گیا ہے۔
فیصل شاہکار 23 نومبر تک چھٹی پر ہیں، کنور محمد شاہ رخ کے پاس 14 دن آئی جی پنجاب کا چارج رہے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
