Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلوچستان میں سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 336 ہے، پی ڈی ایم اے

Now Reading:

بلوچستان میں سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 336 ہے، پی ڈی ایم اے
Advertisement

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 336 ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 336 تک پہنچ گئی ہے جبکہ جاں بحق ہونے والوں میں 149 مرد، 80 خواتین اور 107 بچے شامل ہیں۔

پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ بارشوں کے دوران حادثات کا شکار ہوکر 187 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں میں 97 مرد، 40 خواتین اور 50 بچے شامل ہیں جبکہ مجموعی طور پر صوبے بھر میں ڈھائی لاکھ سے زائد مکانات منہدم اور جزوی نقصان کا شکار ہوئے ہیں۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق بارشوں میں 2 ہزار 2 سو سے زائد کلو میٹر پر مشتمل مختلف شاہرائیں بھی شدید متاثر ہوئی ہیں، بارشوں کے باعث مختلف مقامات پر 58 پل ٹوٹ چکے ہیں جبکہ بارشوں سے لاکھ 34 ہزار 424 مال مویشی مارے گئے ہیں۔

پی ڈی ایم اے نے مزید کہا کہ سولر پلیٹس، ٹیوب ویلز اور بورنگ کو نقصانات پہنچے ہیں جبکہ مجموعی طور پر 4 لاکھ 75 ہزار 721 ایکڑ زمین پر کھڑی فصلیں سیلاب میں بہہ گئی ہیں۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا
پاکستان اور آذربائیجان کے مابین برادرانہ تعلقات ہیں، شزہ فاطمہ
سعودی عرب میں کام کرنے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری
ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری
ملٹی نیشنل سگریٹ کمپنیوں کی جانب سے کم ٹیکسز اداکرنے کے حوالے سے رپورٹ جھوٹ پر مبنی قرار
یکم اپریل سے پیٹرول مہنگا، ڈیزل معمولی سستا ہونے کا امکان
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر