Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان تحریک انصاف کا سپریم کورٹ رجسٹری میں درخواست دینے کا فیصلہ

Now Reading:

پاکستان تحریک انصاف کا سپریم کورٹ رجسٹری میں درخواست دینے کا فیصلہ
Advertisement

پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ رجسٹری میں درخواست دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ کل ہم سپریم کورٹ کی رجسٹریز میں وزیر آباد واقعے کی ایف آئی آر کیلئے درخواست دائر کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام ممبران قومی اور صوبائی اسمبلی متعلقہ رجسٹری میں پیش ہوں گے اور سپریم کورٹ کی توجہ بذریعہ درخواست اس طرف دلائی جائیگی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ایک ہفتہ گزرنے کے بعد بھی ملک کے سابق وزیر اعظم پر قاتلانہ حملے کی FIR درج نہیں ہو رہی، اس قاتلانہ حملے میں 1 شہری شہید اور 13 زخمی ہوئے لیکن پولیس نے معلوم دباؤ پر FIR درج کرنے سے انکار کیا۔

پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کا سپریم کورٹ پشاور رجسٹری میں درخواست دینے کا فیصلہ

درخواست پاکستان تحریک انصاف کے ممبران اسمبلی کل سپریم کورٹ پشاور رجسٹری میں جمع کرائیں گے۔

جمع کرائی جانے والی درخواست پر ممبران خیبرپختونخوا اسمبلی کے دستخط موجود ہوں گے۔

Advertisement

شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ کل عمران خان پر قاتلانہ حملہ، ارشد شریف کے قتل اور سینیٹر اعظم سواتی تشدد سے متعلق درخواست جمع کرائی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس ملک میں ہونے والے حالیہ سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لیں اور عمران خان پر قاتلانہ حملہ، ارشد شریف کے قتل اور اعظم سواتی تشدد کیس کی اعلیٰ سطح تحقیقات کروائیں۔

 

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں کی جائےگی، چیف جسٹس
وزیر اعظم سے آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے وفد کی ملاقات
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا دے دیا
نوڈیرو ہاؤس اور ریسٹ ہاؤس لاڑکانہ صدر مملکت کی سرکاری رہائش گاہ قرار
ای سی ایل کمیٹی کی سربراہی کسی وفاقی وزیر کو نہ دینے کا فیصلہ
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر