Advertisement
Advertisement
Advertisement

جیو گروپ کے خلاف کارروائی آج سے ہی ہوگی، فواد چوہدری

Now Reading:

جیو گروپ کے خلاف کارروائی آج سے ہی ہوگی، فواد چوہدری
فواد چوہدری

گورنر پنجاب کسی بھی غیر آئینی اقدام سے باز رہیں، فواد چوہدری

Advertisement

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ توشہ خانہ سے متعلق پروپیگنڈے پر جیو گروپ کے خلاف کارروائی کا آغاز آج سے ہی ہوگا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ جیو گروپ نے گوشہ خانہ کیس سے متعلق اپنے پروگرام اور خبریں لندن میں خود ہی سنسر کر رکھی ہیں۔

Advertisement

‘جعلی شہادتیں بنانا اور پروگرام کرنے پر آج سے ہی کارروائی کا آغاز ہوگا’

انہوں نے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ اس طرح صرف پاکستانی عدالتوں سے ڈیل کرنا ہو گا، چلیں شروع پاکستان سے کرتے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ جعلی شہادتیں بنانا اور پروگرام کرنے پر آج سے ہی کارروائی کا آغاز ہو گا، توشہ خانہ سے متعلق پروپیگنڈے پر جیو گروپ کے خلاف کارروائی کا آغاز آج سے ہی ہوگا۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ خان زادہ تو ٹیلی پرامپٹر پر جو لکھا ہوا دیا جاتا ہے پڑھ دیتا ہے اصل ایجنڈا میر ابراھیم کا ہے۔

فواد چوہدری کی بول سے گفتگو

Advertisement

دوسری جانب فواد چوہدری نے بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جیو گروپ توشہ خانہ کیس کے فراڈ میں پکڑا گیا، 2ملین ڈالر بہت بڑی رقم ہے، دبئی میں لاکھ ڈالر بھی کیش نہیں دے سکتے۔

انہوں نے کہا کہ گھڑی کوئی مسئلہ نہیں، 3کروڑ روپے میں فروخت کردی تھی، اربوں کی کرپشن کیسز کے سامنے گھڑی کی فروخت کچھ نہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ میرابراہیم کو شوق چڑھا ہوا ہے انکا شوق پورا کریں گے، خیمہ بستیاں لگنا شروع ہوگئیں،ہماری حکمت عملی حکومت کو حیران کردیگی۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ لانگ مارچ پنڈی کب پہنچے گا اسکااعلان عمران خان کرینگے، عمران خان ہفتے کو روات میں اعلان کریں گے۔

عمران خان کا جیو اور جنگ کیخلاف عدالت جانے کا اعلان

گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے جیو اور جنگ کیخلاف عدالت جانے کا اعلان کیا تھا۔

Advertisement

 سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے جارحانہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ چوروں کو سازش کے تحت ہم پرمسلط کیا گیا جبکہ انہوں نے حکومت میں آتے ہی اربوں کے کیسز ختم کردیئے۔

عمران خان نے کہا کہ وہ معاشرے تباہ ہوجاتے ہیں جہاں انصاف نہیں ہوتا ، حکومت کی60 فیصد کابینہ ضمانت پر ہے جبکہ شہبازشریف اور اسکے بیٹے پر فردجرم عائد ہونے والی تھی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ امیر ممالک اس لیے خوشحال ہیں کیونکہ وہاں کرپشن نہیں ہے، ہم قانون کی حکمرانی کیلئےجنگ لڑرہے ہیں، قانون کی حکمرانی کے بغیر ترقی نہیں ہوسکتی۔

انہوں نے کہا کہ جیو اپنے میڈیا گروپ کو استعمال کرتا ہے اور ملک میں پروپیگنڈا کرتا ہے، جیوگروپ کا مقصد آزادی صحافت نہیں بلکہ ایجنڈا سیٹ کرنا ہے۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ جیو گروپ دیانتداری سے صحافت کرتا تو پتا ہوتا عمرظہور فراڈی ہے، جیو گروپ کے خلاف لندن میں کیس کروں گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ جیوگروپ نے میری کردار کشی کی، جیو گروپ کو اب لندن میں جواب دینا ہوگا جبکہ جیوگروپ کے خلاف پاکستان اور دبئی میں بھی کیس کروں گا۔

Advertisement

سابق وزیر اعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ میرے وکیل نے توشہ خانہ کا تفصیلی جواب دیا، گھڑی کتنے میں فروخت ہوئی،رسید توشہ خانہ میں موجود ہے۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف آئی اےکی بلوچستان میں کارروائیاں، بھاری مقدارمیں غیررجسٹرڈجعلی ادویات برآمد
گردشی قرضے پر اگر قابو نہ پایا گیا تو نرخوں میں اضافہ کرنا پڑے گا، آئی ایم ایف
ارجنٹ شناختی کارڈ بنوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری
مخصوص نشستیں ہمارا حق ہے، ہمیں ملنی چاہئیں، امیر مقام
غیرقانونی بھرتی کیس: پرویز الہٰی 4 اپریل کو فرد جرم کیلئے طلب
ڈی جی رینجرز سندھ کی زیر صدارت سیکیورٹی کانفرنس کا انعقاد
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر