Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی آئی کو فیض آباد میں جلسے کی اجازت مل گئی

Now Reading:

پی ٹی آئی کو فیض آباد میں جلسے کی اجازت مل گئی
فیض آباد

انتظامیہ کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کو 26 نومبر کو فیض آباد میں جلسہ کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے ساتھ 56 شرائط پر اتفاق کرنے کے بعد ڈپٹی کمشنر راولپنڈی  کی جانب 26 نومبر کو فیض آباد میں ہونے والے جلسے کا اجازت نامہ جاری کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے  واثق قیوم عباسی اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے درمیان میٹنگ پر شرائط طے ہوئیں ہیں جبکہ قیادتِ کو حالیہ تھریٹس کے بعد سیکورٹی پر حفاظتی اقدامات کئے جائینگے اور جلسہ انتظامیہ جلسہ گاہ کے علاؤہ کسی حدود میں داخل نہیں ہونگے ۔

انتظامیہ اس بات کو یقینی بنائے گی کہ عمران خان بتائے گئے روٹ کے علاؤہ کوئی اور روٹ استعمال نہیں کرینگے جبکہ اختتام پر کوئی کارکن وہاں موجود نہیں رہے گا اور جلسہ کی رات کو علامہ اقبال پارک میں کسی ورکر کو ٹھہرایا نہیں جائے گا ۔

اس بات کا بھی خیال رکھا جائے گا کہ ساؤنڈ سسٹم ساؤنڈ ایکٹ کے مطابق استعمال کیا جائے گا اور ساؤنڈ سسٹم اذان کے وقت بند کیا جائے گا ۔

Advertisement

اسکے علاوہ پی ٹی آئی قیادت رضارکاروں کو داخلی راستوں پر تعینات کرے گی  جبکہ رضاکاروں کے پاس سیکورٹی جیکٹس اور بیجز موجود ہوں  اور خواتین کارکنان کی تلاشی کیلئے لیڈی رضاکار اور ویمن پولیس موجود ہو گی ۔

جلسہ گاہ میں اسلحہ کی مکمل پابندی ہوگی آتش بازی پر بھی پابندی ہو گی جبکہ گاڑیوں کی پارکنگ کیلئے ٹریفک پولیس سے تعاون کیا جائے گا اور پولیس آور انتظامیہ تھریٹس الرٹ وقتاً فوقتاً بتاتے رہیں گے ۔

اسٹیج اور شرکاء کے درمیان فاصلہ اسی فٹ سے کم نہیں ہونا چاہیے جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے علاؤہ کسی کو سیکورٹی زون میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی ۔

شرائط کے مطابق ریاست مخالف نعرے بازی، اداروں اور عدلیہ مخالف تقاریر پر پابندی ہو گی اور سی سیاسی جماعت کا جھنڈا نظر آتش نہیں کیا جائے گا۔

جلسہ گاہ کے اطراف کسی قسم کی وال چاکنگ نہیں کی جائیگی اور پنڈال میں مناسب لائٹنگ کا بندوست کیا جائے گا، اسکے علاوہ جلسہ انتظامیہ تمام جلسے کی ویڈیو ریکارڈنگ ایڈٹ کئے بغیر مہیا کرنے کی پابند ہو گی ۔

جلسہ انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے وی آئی پیز کی سیکورٹی کے ذمہ دار ہونگے تاہم شرائط کی خلاف ورزی کی صورت میں جلسہ آرگنائزر کے خلاف قانونی کارروائی ہو گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سودی نظام کے خاتمے کا مرحلہ وار سلسلہ جاری ہے، وزیرخزانہ
مصطفی کمال کا سودی نظام کے خاتمے کا مطالبہ
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزارِ قائد پرحاضری اورفاتحہ خوانی
10 سگریٹ پیک بنانے کی اجازت، سالانہ 50 ارب روپے نقصان کا خدشہ
نوشکی میں دہشت گردی کا شکار ہونے والوں کے لواحقین میں امدادی چیک تقسیم
اسٹرٹیجک اداروں سے وابستہ نمایاں سائنسدانوں اور انجینئرز کے لیے اعزازات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر