Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اہم فیصلوں پر مشاورت کیلئے وزیراعظم نے حکومتی اتحاد کا اہم اجلاس طلب کرلیا

Now Reading:

اہم فیصلوں پر مشاورت کیلئے وزیراعظم نے حکومتی اتحاد کا اہم اجلاس طلب کرلیا
حکومتی اتحاد

وزیر اعظم شہباز شریف نے ملکی سیاسی صورتحال پر غور کے لیے پارلیمانی پارٹی کے سربراہان کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے پارلیمانی پارٹی سربراہان کا اہم اجلاس شام ساڑھے 6 بجے وزیر اعظم ہاؤس میں طلب کر لیا ہے، حکمران اتحاد کے سربراہان کے لیے عشائیہ بھی دیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اہم فیصلوں کے حوالے سے پارلیمانی رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے۔

قبل ازیں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس طلب کیا ہے جس میں ایک نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ توقع ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کابینہ کے ارکان سے مشاورت کے بعد نئے آرمی چیف کی تقرری کی منظوری دیں گے۔

Advertisement

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (ڈی جی-آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل نے تصدیق کی کہ جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) نے نئے چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے انتخاب کی سمری ارسال کردی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جی ایچ کیو نے سی جے سی ایس سی اور سی او اے ایس کے انتخاب کی سمری وزارت دفاع کو بھجوا دی ہے جس میں 6 سینئر ترین لیفٹیننٹ جنرلز (لیفٹیننٹ جنرلز) کے نام شامل ہیں۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا تھا کہ آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق سمری وزیراعظم ہاؤس کو موصول ہوگئی ہے جس میں پاک فوج کے 6 سینیئر ترین افسران کے نام شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس کو موصول ہونے والی سمری میں سب سے پہلا نام لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کا ہے اور دوسرا نام لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد کا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ سمری میں تیسرا نام لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس، چوتھا لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود، پانچواں لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور چھٹا نام لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر کا ہے۔

خیال رہے کہ سمری میں تمام افسران کی تفصیلی پروفائل بھی شامل کی گئی ہے اور وزیراعظم شہباز شریف سمری میں موجود ناموں میں سے نئے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا انتخاب کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پنجاب میں کسان کی مشکلات کم نہ ہو سکیں, اراکین اسمبلی بھی ایوان میں چیخ اٹھے
 وزیراعظم کی ہدایت پر صوبوں کوزیادہ گندم خریداری کیلئےخط لکھا ہے، رانا تنویر حسین
مشیراطلاعات بیرسٹرسیف کافیصل کریم کنڈی کےبیان پرردعمل
ننکانہ صاحب میں وقف املاک پرغیرقانونی تعمیرات سےمتعلق توجہ دلاؤ نوٹس
اظہار الحسن نے قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل نہ ہونے کا مسئلہ اٹھا دیا
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو ایک اور بڑا دھچکا دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر