تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے نے3 ٹرینوں کے کرائے میں اضافہ کردیا ہے جن میں راولپنڈی سے کراچی کیلئے تیز گام کا اکانومی کلاس ٹکٹ 2000 روپے سے بڑھا کر 3500 روپے کردیا گیا، راولپنڈی سے لاہورجانے والی ریل کا کرایہ 500 روپے سے بڑھا کر950 روپے کر دیا گیا جبکہ جعفر ایکسپریس راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی ریل کا کرایہ 2860 روپے سے بڑھا کر 3700 روپے کر دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ ریلوے کے کرایوں میں اضافے کا اطلاق ہوچکا ہے۔
پاکستان ریلوے نے 4 ٹرینیں نجی شعبہ سے واپس لینے کا فیصلہ کرلیا
علاوہ ازیں پاکستان ریلوے نے 4 ٹرینوں کو بھی نجی شعبہ سے واپس لینےکا فیصلہ سناتے ہوئے واضح کیا ہے کہ مہر ایکسپریس، بہاؤالدین زکریا ایکسپریس، فرید ایکسپریس اور بلال ایکسپریس کو رواں ماہ کے آخر تک سرکاری کنٹرول میں واپسلے لیا جئے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News