پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عمران خان کا درخواست دہندہ تھانے کے باہر بیٹھا رہا مگر ایف آئی آر درج نہیں ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی نے چوک گھنٹہ گھر میں احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خوش خبری دینے آیا ہوں عمران خان کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔
شاہ محمود نے کہا کہ ظالموں کا قتل کا منصوبہ تھا ناکام ہو گیا، آج عمران کو ہسپتال سے رخصت کیا گیا تو وہ رک گئے، کہتے ہیں سن لو بزدلوں کل نہیں پرسوں دوبارہ مارچ شروع ہو جائے گا اور وہی سے شروع ہو گا جہاں سے گولیاں مار کر قافلے سے روکا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ کیا جس شہری کے ساتھ زیادتی ہو اس کی ایف آئی آر نہیں کٹتی؟ ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ کا درخواست دہندہ تھانے کے باہر بیٹھا رہا لیکن لیت ولعال سے کام لیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News