Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی ٹی برآمدات 1 ارب ڈالر سے بڑھ کر 2 ارب 60 کروڑڈالر ہوچکی ہیں، وفاقی وزیر آئی ٹی

Now Reading:

آئی ٹی برآمدات 1 ارب ڈالر سے بڑھ کر 2 ارب 60 کروڑڈالر ہوچکی ہیں، وفاقی وزیر آئی ٹی

امین الحق

Advertisement

وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق نے کہا ہے کہ آئی ٹی برآمدات 1 ارب ڈالر سے بڑھ کر 2 ارب 60 کروڑ ڈالر ہوچکی ہیں۔

وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے اسلام آباد  میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسمارٹ فون فار آل کی آج بنیاد رکھ دی گئی، پاکستان میں پہلا اسمارٹ فون 1989میں بنایا گیا۔

لوگوں کو 10 ہزار سے لیکر 1 لاکھ تک فون قسطوں پر ملے گا’

انہوں نے کہا کہ 31سال تک میڈان پاکستان اسمارٹ فون پر توجہ نہیں دی گئی، میں نے پالیسی بنائی آج ملک میں اسمارٹ فونز بن رہے ہیں، لوگوں کو دس ہزار سے لیکر ایک لاکھ تک فون قسطوں پر ملے گا۔

امین الحق نے کہا کہ ہم نے براڈ بینڈ کے 28منصوبے شروع کیے، ان منصوبوں کی لاگت 65 سے سترارب روپے ہے۔

Advertisement

وفاقی وزیر نے کہا کہ آئی ٹی برآمدات ایک ارب ڈالر سے بڑھ کر دو ارب ساٹھ کروڑ ڈالر ہو چکی ہیں، ہماری کوشش ہے وزارت خزانہ اور ایف بی آر کے ساتھ بیٹھ کر آئی ٹی انڈسٹری کے مسائل حل کریں۔

‘قومی سلامتی کے معاملے پر سمجھوتہ نہیں ہوگا’

انہوں نے کہا کہ نیشنل سائبر سیکیورٹی رائٹ آف وے پالیسی بنائی۔ سوشل میڈیا رولز بنائے جس میں تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی۔

وزیر آئی ٹی کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کے معاملے پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ ود ہولڈنگ ٹیکس اور دیگر ٹیکسز پر وزارت خزانہ ایف بی آر سے بات چیت جاری ہے۔

امین الحق نے مزید کہا کہ ٹک ٹاک کے ساتھ بات چیت مکمل ہو گئی، ٹک ٹاک چند ہفتوں میں اسلام آباد میں دفتر قائم کرے گا اور فیس بک بھی پاکستان میں دفتر قائم کرے گا۔

چیئرمین پی ٹی اے عامر عظیم باجوہ

Advertisement

اس سے قبل چیئرمین پی ٹی اے عامر عظیم باجوہ نے بھی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ جی ایس ایم کے اقدام سے صارفین قسطوں پر مناسب نرخوں پر سمارٹ فون حاصل کرسکیں گے، دنیا میں 55 فیصد لوگ موبائل انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں۔

عامر عظیم باجوہ نے بتایا کہ پاکستان میں 57 فیصد لوگ موبائل انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں، جی ایس ایم اے رپورٹ کے مطابق بنگا دیش میں 50 فیصد لوگ سمارٹ فون استعمال کرتے ہیں، پاکستان کے نیٹ ورکس پر 6 کروڑ براڈ بینڈ سب سکرائبرز کا اضافہ ہوا ہے۔

چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ 2018 سے اب تک براڈ بینڈ سب سکرائبرز 54 ملین سے بڑھ کر 104 ملین ہوگئے، پی ٹی اے کا ڈربس سسٹم گیم چینجر ثابت ہوا، اس نظام سے چوری شدہ اور ڈپلیکیٹ آئی ایم ای آئی والے فون بند ہوئے، اس نظام نے موبائل مینوفیکچررز کو برابری کے مواقع فراہم کیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈیرھ سال میں 17.9 ملین موبائل فون مقامی طور پر تیار ہوئے، 2020 میں پاکستان نے 24 ملین موبائل فونز درآمد کیے اور  2021 میں اس نظام کے بعد موبائل فونز کی امپورٹ کم ہوکر 10 ملین رہ گئی، ایپل اور ہواوے کے علاوہ تمام کمپنیوں نے پاکستان میں موبائل بنانا شروع کردیئے ہیں۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایک اور عام تعطیل کا اعلان؛ نوٹیفکیشن جاری
حکومت نے انتہائی اہم تعیناتی کردی
آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
سرکاری تقریبات میں پروٹوکول کیلیے سرخ قالین پر پابندی عائد
پاکستان کو آئی ایم ایف کا بڑا پروگرام درکار ہے، وزیر خزانہ
وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کردی
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر