Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کپتان کے قتل کا منصوبہ ناکام ہوچکا ہے لیکن انکی جان کو اب بھی خطرہ ہے، شیخ رشید

Now Reading:

کپتان کے قتل کا منصوبہ ناکام ہوچکا ہے لیکن انکی جان کو اب بھی خطرہ ہے، شیخ رشید
شیخ رشید

ملک ٹیکنیکلی طور پر ڈیفالٹ ہوگیا صرف اعلان کرن اباقی ہے، شیخ رشید

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کو قتل کرنے کا منصوبہ ناکام ہوچکا ہے لیکن ان کی جان کو اب بھی خطرہ ہے۔

بول نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ معاشی صورتحال انتہائی گھمبیر ہے اور حل صرف انتخابات ہیں لیکن عمران خان کے مزید سرپرائز کا مجھےعلم نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہنا کہ اہم تعیناتی کا فیصلہ 5 روزمیں ہوجائے گا لیکن اس معاملے کو جتنا زیر بحث لایا گیا ہے وہ خوش آئند بات نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اہم تعیناتی تک سیاسی عدم استحکام رہے گا اور جوبھی نیا آرمی چیف آئے گا وہ سیاسی گند اپنےکندھوں پر نہیں اٹھائے گا، وہ ملک کو نئے انتخابات کی طرف لے کرجائے گا۔

سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ راناثنااللہ نے کہا کہ بغیر سمری کے بھی تعیناتی کرسکتے ہیں اور بیان سے لگتا ہےمعاملات اتنے ٹھیک نہیں جتنے بتائے جارہے ہیں جبکہ دستاویزات لیک کرنا بھی ثبوت ہے کہ حالات ٹھیک نہیں ہیں، ایسا وہی لیک کرتے ہیں جو بعد میں تحقیقات کاحکم دیتے ہیں۔

Advertisement

بعدازاں اپنے ایک پیغام میں بھی شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جب تک نئےآرمی چیف کی تعیناتی کا مسئلہ حل نہیں ہوگا اس وقت تک سیاست میں ٹھہراؤ نہیں آئے گا۔

 

Advertisement

خیال رہے کہ گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف کیر ٹیکر کا دوراینہ بڑھوانا چاہتا ہے اور من پسند کی تعیناتی بھی چاہتا ہے، ایک ٹکٹ میں 2 مزے نہیں مل سکتے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو کسی کی تعیناتی پر اعتراض نہیں، جو بھی نیا آرمی چیف آئے گا وہ سیاسی گند اپنے کندھوں پر نہیں اٹھائے گا اور ملک کو الیکشن کی طرف لے کر جائے گا۔

‘پی ڈی ایم کا سیاسی جنازہ نکل چکا ہے’

سابق وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کا سیاسی جنازہ نکل چکا ہے جس کی سیاسی چیخیں بلاول کی پریس کانفرس میں واضح ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ملک کا وزیر خارجہ بلاول اپنے ملک کے صدر کو دھمکیاں دے رہا ہے، مانگے تانگے کی حکومت کا یہی نتیجہ ہوتا ہے۔

‘آئندہ 5 روز سیاست میں فیصلہ کن ہیں’

Advertisement

انہوں نے کہا کہ آئندہ 5 روز سیاست میں فیصلہ کن ہیں، کورونا یا ڈرونا کا فیصلہ بھی 72 گھنٹوں میں ہو جائے گا۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ 26 نومبر کو عمران خان کا راولپنڈی میں تاریخی استقبال کریں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ رانا ثناءاللہ نے بیان دیا ہے کہ عمران خان کی جان کو دشمن ملک کی ایجنسیوں سے خطرہ ہے، میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ ملک دشمن ایجنسیوں کو کاؤنٹر کرنا کیا حکومت کی ذمہ داری نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پہلے معیشت کو تباہ کیا اور اب وزیرداخلہ اور وزیرخارجہ کے بیہودہ بیانات جگ ہنسائی کا باعث بن رہے ہیں، 26نومبر یومِ انقلاب ہے۔

‘عمران خان کی جان کو ابھی بھی خطرہ ہے’

گزشتہ روز  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا تھا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ جلد انتخابات کرائے جائیں، لانگ مارچ کا تاریخی اجتماع ہوگا، سارا پاکستان راولپنڈی پہنچ رہا ہے، عمران خان کی جان کو ابھی بھی خطرہ ہے لیکن پھر بھی عمران خان 26 نومبر کو راولپنڈی پہنچیں گے۔

Advertisement

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے مزید کہا تھا کہ ملکی معیشت تباہ ہوگئی ہے، حکمرانوں کا جانا ٹھہر چکا ہے، انہیں جانے سے کوئی نہیں بچا سکتا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا آج طے پانے کا امکان
لاہور: پاک نیوزی لینڈ میچ سے قبل سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات
پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط ملنے کا امکان
دہشتگردی صرف خیبر پختونخوا نہیں بلکہ پورے ملک کا مسئلہ ہے، بیرسٹر سیف
جسٹس قاضی فائز عیسی نے چیف جسٹس کا مختص پروٹوکول واپس کردیا
پولیس کا یونیفارم پہن کر احساس ہوا یہ کتنی بڑی ذمہ داری ہے، مریم نواز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر