Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی جی سندھ کی صوبے بھر کے ٹول پلازہ پر پاورڈ کیمرے نصب کرنے کی ہدایت

Now Reading:

آئی جی سندھ کی صوبے بھر کے ٹول پلازہ پر پاورڈ کیمرے نصب کرنے کی ہدایت

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے صوبے بھر کے تمام ٹول پلازہ پر پاورڈ کیمرے نصب کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے اپنے بیان میں کہا کہ سندھ بھر کے تمام ٹول پلازہ پر ہائی فشل ریکگنائزڈ پاورڈ کیمرے نصب کیے جائیں، کیمروں کی تنصیب کے حوالے سے کم و بیش 40 مقامات کے انتخاب میں باہمی مشاورت کو یقینی بنایا جائے۔

غلام نبی میمن نے کہا کہ کیمروں کی تنصیب اور استعمال سے ہائی ویز پر کریمنلز موومنٹ کے ساتھ ساتھ غیر قانونی گاڑیوں کی نقل و حرکت کی اطلاع پر بروقت ایکشن کو کامیاب بنایا جا سکے گا، کراچی تا جیکب آباد، کشمور اور ٹرائی جنکشن بارڈر کی ہائی ویز کے تمام ٹول پلازہ پر کیمرے نصب کیے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کیمروں کی تنصیب کے حوالے سے قائم کمیٹی جلد سے جلد قابل عمل امور پر مشتمل سفارشات تیار کر کے ارسال کرے، جدید ٹیکنالوجی کا استعمال فی زمانہ ایک ضرورت بن چکا ہے، جرائم سے نبردآزما ہونے کے لیے پولیس کو جدید تیکنیکس اور ماڈرن ٹیکنالوجی کی طرف آنا ہو گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت کے جنگی جنون پر پاکستان کی نامور شخصیات کا دوٹوک ردعمل
بھارتی جارحیت نے کراچی کے معذور نوجوان کو علاج سے محروم کر دیا
شمالی وزیرستان میں خارجی دہشت گردوں کی دراندازی ناکام، 54 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
پاک بحریہ کا بروقت ایکشن، بھارتی طیارہ بردار بحری جہاز پسپا کر دیا گیا
وزیراعلیٰ پنجاب کا پاکستان کی پہلی تیز ترین 'بلٹ ٹرین' چلانے کا فیصلہ
’’پاکستان سندھ طاس معاہدے سے متعلق بھارت کو موزوں وقت پر جواب دے گا‘‘
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر