Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

آرمی چیف کی تقرری کی سمری آئین کے مطابق دیکھیں، عمران خان کا صدر کو مشورہ

Now Reading:

آرمی چیف کی تقرری کی سمری آئین کے مطابق دیکھیں، عمران خان کا صدر کو مشورہ

صدر مملکت اور چیئرمین پی ٹی آئی کے درمیان اہم ملاقات کے دوران عمران خان نے مشورہ دیا کہ آرمی چیف کی تقرری کی سمری کو آئین کے مطابق دیکھیں۔ 

تفصیلات کے مطابق  صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی  زمان پارک پہنچے جہاں انہوں نےسابق وزیراعظم عمران خان سے اہم ملاقات کی اور عمران خان کی خیریت دریافت کی۔

صدرعارف علوی اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ملاقات کے دوران اہم تعیناتی سے متعلق معاملے  پر غور کیا۔

اس کے علاوہ ملاقات میں مسلح افواج کے سربراہ کی تعیناتی سمیت ملکی کے تمام سیاسی معاملات زیر بحث آئے۔

صدر مملکت اور چیئرمین تحریک انصاف کے درمیان ایک گھنٹے سے زائد ملاقات کے دو دور ہوئے اور اس کے بعد صدر  زمان پارک سے ملاقات ختم کر کے روانہ ہوگئے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں؛  چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی صدر مملکت سے الوداعی ملاقات

فواد چوہدری کی گفتگو

اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدراورعمران خان کے درمیان 45منٹ ملاقات ہوئی،  اس دوران صدرمملکت نے تمام پہلوؤں سے تعیناتی کا جائزہ لیا اور آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق آئینی، قانونی امور زیر بحث آئی۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ شام 7بجے تک ایوان صدرسے ہینڈ آؤٹ جاری ہوگا، عمران خان سے ملاقات کے ضمن میں صدر اپنا مؤقف دیں گے۔ تمام معاملات آئین وقانون کے مطابق ہوں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیرکو اگلا چیف آف آرمی سٹاف مقررکرنے کی منظوری دے دی۔

 مریم اورنگزیب نے بتایا کہ وزیراعظم پاکستان محمد شہبازشریف نے آئینی اختیار استعمال کرتے ہوئے لیفٹنٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور لیفٹنٹ جنرل سید عاصم منیر کو چیف آف دی آرمی سٹاف مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Advertisement

حتمی منظوری کے لیے سمری صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو ارسال کردی گئی۔ صدرمملکت کی منظوری کے بعد نوٹی فکیشن جاری ہوگا۔

دوسری جانب وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایڈوائس صدرعلوی کے پاس چلی گئی ہے۔ اب عمران خان کا امتحان ہے وہ دفاع وطن کے ادارے کو مضبوط بنانا چاہتا ہے یا متنازع۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ صدرڈاکٹرعارف علوی کی بھی آزمائش ہے کہ وہ سیاسی ایڈوائس پر عمل کرینگے یا آئینی وقانونی ایڈوائس پر۔ بحیثیت افواج کےسپریم کمانڈرادارے کو سیاسی تنازعات سےمحفوظ رکھنا ان کا فرض ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عدلیہ کے ذریعے دھاندلی سے جیتنے والوں کو ایوان سے باہر نکالیں گے، خرم شیر زمان
کراچی خودکش دھماکہ، وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرلی
پی ٹی آئی کو مزار قائد کے قریب جلسہ کرنے کی اجازت نہ مل سکی، سماعت 26 اپریل تک ملتوی
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر لاہور میں تجاوزات کے خلاف آپریشن
اسموگ تدارک کیس: لاہور ہائی کورٹ کا ڈی جی ماحولیات کو افسران تبدیل کرنے کا حکم
آئی ایم ایف کیساتھ توسیعی پروگرام پر بات چیت شروع کردی، وزیر خزانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر