
پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی صدر اور چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ محترمہ فریال تالپور نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کے اشتراک سے شہید بینظیر رہیبلی ٹیشن سینٹر سینٹرز سے اب تک نو ہزار سے زائد لوگ نشے کی عادت سے چھٹکارا پا چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی صدر اور چیئرمن قائمہ کمیٹی برائے داخلہ محترمہ فریال تالپور نے بینظیر رہیبلی ٹیشن سینٹر سینٹر ماڑی پور روڈ لیاری کا دورہ کیا۔
انہوں نے محکمہ صحت حکومت سندھ اور اور اے این ایف کے اشتراک سے بینظیر شہید اے این ایف سینٹر میں نشے کے عادی افراد کی ٹریٹمنٹ اور رہیبلٹیشن سینٹر کا جائزہ لیا۔
اے این ایف کے پروجیکٹ ڈائریکٹر کرنل پرویز حسن نے فریال تالپور کو بریفنگ دی۔
فریال تالپور کا اس موقعے پر کہنا تھا کہ رہیبلی ٹیشن سینٹر سینٹر کا قیام خوش آئند ہے، کراچی کے علاوہ حیدرآباد اور سکھر میں بھی یہ سینٹر فعال ہیں، نشے کے عادی لوگ خصوصا نوجوانوں کو اس لت سے نکالنے کی شدید ضرورت ہے تاکہ وہ معاشرے میں اپنا مثبت کردار ادا کر سکیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کے اشتراک سے شہید بینظیر رہیبلی ٹیشن سینٹرز سے ابھی تک نو ہزار سے زائد لوگ نشے کی عادت سے چھٹکارا پا چکے ہیں، ان لوگوں کی بحالی کے بعد انہیں ووکیشنل ٹریننگ کے ذریعے ہنر مند بنانے کے لیے اسٹویٹا کے تعاون سے ٹریننگ دی جار ہی ہے تاکہ یہ لوگ معاشرے کے کارآمد افراد بن سکیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News